Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہبی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہسونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدتلورالائی: شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر ذیشان نجم خانوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدتاوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہبی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہسونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدتلورالائی: شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر ذیشان نجم خانوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت

عوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہ

عوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہ

جعفرآباد سول ہسپتال میںبہترین نظم و نسق قائمکرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت اور وزیرصحت بخت محمد کاکڑ کےوژن کے وژن پر عمل پیراہیں۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ

ڈیرہ اللہ یار: میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جعفرآباد سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار ڈاکٹر رفیق گنیہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے وژن اور ہدایات کے مطابق عوام کو علاج معالجے کی بہترین اور معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ جعفرآباد سول ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے، انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے اور ہسپتال میں بہترین نظم و نسق برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتال عوام بالخصوص غریب اور متوسط طبقے کیلئے علاج معالجے کا اہم ذریعہ ہیں، اس لیے ہسپتال انتظامیہ کی کوشش ہے کہ یہاں آنے والے کسی بھی مریض کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ڈاکٹر رفیق گنیہ نے کہا۔ کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ ادویات عوام اور مستحق مریضوں تک بتدریج پہنچائی جا رہی ہیں تاکہ غریب مریضوں کو علاج کے دوران ادویات کی فراہمی میں زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آسکے۔ ادویات کی دستیابی اور تقسیم کے عمل کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے مختلف شعبوں کی کارکردگی پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ مریضوں کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کرنے، بروقت علاج اور طبی خدمات کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ایم ایس نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی، مریضوں کی دیکھ بھال، طبی آلات کی دستیابی اور انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ عوامی شکایات اور مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے حکومت بلوچستان کی کوششوں کو کامیاب بنانے میں طبی عملے کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے جعفرآباد سول ہسپتال کو عوام کیلئے ایک بہتر اور قابل اعتماد طبی مرکز بنایا جائے اور عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *