Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدتلورالائی: شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر ذیشان نجم خانوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدتہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمیصدر مملکت اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت، 150 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلانآئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہرسونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدتلورالائی: شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر ذیشان نجم خانوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدتہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمیصدر مملکت اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت، 150 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلانآئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہر

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے نواحی گاؤں موزک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے دو ٹھکانوں کو کلیئر کرلیا۔ کارروائی کے دوران مساجد میں چھپایا گیا بارودی مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائی 8 نومبر 2026 کو کی گئی، جس میں دہشت گردوں کے زیر استعمال دو مقامات کو کلیئر کیا گیا۔ ان مقامات سے تیار شدہ دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات، دھماکا خیز مواد تیار کرنے کا سامان، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی مواد ذخیرہ کرنے کے لیے مساجد کو اپنے ٹھکانوں کے طور پر استعمال کیا تھا، جبکہ ان مقامات پر تشدد کے مراکز بھی قائم کیے گئے تھے، جہاں لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ عبادت گاہوں کو اس طرح استعمال کرنا اسلام کی بنیادی تعلیمات سے لاتعلقی کا ثبوت ہے۔ علاقے میں دہشت گردوں کے مزید ٹھکانوں کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مساجد کو دھماکا خیز مواد ذخیرہ کرنے اور تشدد کے مراکز کے طور پر استعمال کرنا اسلام اور مقدس مقامات کی صریح بے حرمتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی مساجد کو دہشت گردی اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مساجد امن اور اسلام کا درس دیتی ہیں، اس لیے وہاں ایسی سرگرمیاں انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے گی اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *