Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمیصدر مملکت اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت، 150 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلانآئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہرجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، ایمرجنسی نفاذ کو آمرانہ اقدام قرار دے دیاعلامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزار پر تبدیلی گارڈز کی پرُوقار تقریبحرفِ حق بمقابلہ شور و غوغاغزہ کے مناظر المناک، خیمے ڈوب چکے، بچے سردی اور بھوک کا شکار ہیں، وزیراعظم کا اظہار تشویشڈی آئی خان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحقنئی پیکنگ میں جھوٹے وعدےہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمیصدر مملکت اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت، 150 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلانآئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہرجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، ایمرجنسی نفاذ کو آمرانہ اقدام قرار دے دیاعلامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزار پر تبدیلی گارڈز کی پرُوقار تقریبحرفِ حق بمقابلہ شور و غوغاغزہ کے مناظر المناک، خیمے ڈوب چکے، بچے سردی اور بھوک کا شکار ہیں، وزیراعظم کا اظہار تشویشڈی آئی خان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحقنئی پیکنگ میں جھوٹے وعدے

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہید

ہنگو میں شاہ الماس پیر پہاڑی پر قائم پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ حملہ آور تین اہلکاروں کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، جہاں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بعد ازاں پولیس نے شاہ الماس پیر پہاڑی پر قائم پوسٹ کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا۔

ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کے مطابق اغواء کیے گئے تینوں پولیس اہلکاروں کو حملہ آور سمانہ پہاڑی خانانو کوٹہ کی جانب لے گئے ہیں، جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب جاری ہے۔

دوسری جانب حملے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل فیروز علی کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ہنگو میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی، پاک فوج اور پولیس کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او سمیت دیگر افسران نے شہید کے جسدِ خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور ان کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہید کانسٹیبل فیروز علی کا جسدِ خاکی مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں ابراہیم زئی روانہ کردیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *