Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمیصدر مملکت اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت، 150 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلانآئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہرجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، ایمرجنسی نفاذ کو آمرانہ اقدام قرار دے دیاعلامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزار پر تبدیلی گارڈز کی پرُوقار تقریبحرفِ حق بمقابلہ شور و غوغاغزہ کے مناظر المناک، خیمے ڈوب چکے، بچے سردی اور بھوک کا شکار ہیں، وزیراعظم کا اظہار تشویشڈی آئی خان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحقنئی پیکنگ میں جھوٹے وعدےہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمیصدر مملکت اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت، 150 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلانآئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہرجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، ایمرجنسی نفاذ کو آمرانہ اقدام قرار دے دیاعلامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزار پر تبدیلی گارڈز کی پرُوقار تقریبحرفِ حق بمقابلہ شور و غوغاغزہ کے مناظر المناک، خیمے ڈوب چکے، بچے سردی اور بھوک کا شکار ہیں، وزیراعظم کا اظہار تشویشڈی آئی خان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحقنئی پیکنگ میں جھوٹے وعدے

علامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزار پر تبدیلی گارڈز کی پرُوقار تقریب

شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 149واں یومِ ولادت آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے جبکہ مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو بیدار کیا اور ان میں نئی روح پھونکی۔ ان کی فکر اور شاعری آج بھی نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم آبائی شہر اور لاہور سے حاصل کی، بعد ازاں برطانیہ سے وکالت اور جرمنی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

1910 میں وطن واپسی کے بعد انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں خودی، اتحاد اور بیداری کا پیغام عام کیا۔ سیاست کے میدان میں ان کا نمایاں کردار نظریۂ پاکستان کی تشکیل تھا، جس نے قیامِ پاکستان کی فکری بنیاد فراہم کی۔

علامہ اقبال نوجوانوں سے خصوصی امیدیں رکھتے تھے اور انہیں شاہین و عقاب سے تشبیہ دیتے تھے۔ ان کے معروف شعری مجموعوں میں بانگِ درا، زبورِ عجم، بالِ جبریل، ضربِ کلیم، جاوید نامہ اور پیامِ مشرق شامل ہیں۔

علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو لاہور میں وفات پا گئے اور انہیں بادشاہی مسجد کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔

مزارِ اقبال پر تبدیلی گارڈز کی پُروقار تقریب

علامہ اقبال کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر مزارِ اقبال پر تبدیلی گارڈز کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ رینجرز پنجاب کا دستہ اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوا۔

گارڈز کی تعیناتی کے بعد چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی کے سویلینز کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ کموڈور مصباح الامین نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *