Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمیصدر مملکت اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت، 150 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلانآئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہرجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، ایمرجنسی نفاذ کو آمرانہ اقدام قرار دے دیاعلامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزار پر تبدیلی گارڈز کی پرُوقار تقریبحرفِ حق بمقابلہ شور و غوغاغزہ کے مناظر المناک، خیمے ڈوب چکے، بچے سردی اور بھوک کا شکار ہیں، وزیراعظم کا اظہار تشویشڈی آئی خان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحقنئی پیکنگ میں جھوٹے وعدےہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمیصدر مملکت اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت، 150 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلانآئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہرجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، ایمرجنسی نفاذ کو آمرانہ اقدام قرار دے دیاعلامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزار پر تبدیلی گارڈز کی پرُوقار تقریبحرفِ حق بمقابلہ شور و غوغاغزہ کے مناظر المناک، خیمے ڈوب چکے، بچے سردی اور بھوک کا شکار ہیں، وزیراعظم کا اظہار تشویشڈی آئی خان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحقنئی پیکنگ میں جھوٹے وعدے

صدر مملکت اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت، 150 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلان

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی 150ویں سالگرہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال کے کلام نے برصغیر کے مسلمانوں کو عزت، حقوق اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی طاقت کا احساس دلایا۔ اقبال نے مسلمانوں کی امنگوں کو فکری رہنمائی دی اور ان کی شاعری میں آزادی، مساوات اور باعزت زندگی کے حصول کا پیغام موجود ہے۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علامہ اقبال کی شاعری سے تحریک حاصل کریں، سوال کرنے اور تحقیق کا جذبہ پیدا کریں۔ صدر مملکت کے مطابق اقبال نے استحصال کے خلاف آواز اٹھائی اور غریبوں کو ان کے حقوق اور مقام کا احساس دلایا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ تصورِ اقبال ایسے پاکستان کا ہے جہاں غربت کسی شہری کی عزت و وقار کم نہ کرے، کسی بچے کا مستقبل اس کے خاندانی پس منظر کی وجہ سے محدود نہ ہو اور قوم دنیا میں اعتماد اور خودداری کے ساتھ اپنا مقام بنائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں میں سیاسی شعور بیدار کیا اور انہیں جداگانہ قومی شناخت کا احساس دلایا، جس نے تحریکِ پاکستان اور حصولِ وطن کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ علامہ اقبال عظیم فلسفی، مفکر اور مدبر تھے، ان کے افکار نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کی ذہنی و فکری تربیت کا اہم ذریعہ ہیں۔ اقبال کا فلسفہ آج بھی مسلمانوں کی عملی رہنمائی کرتا ہے۔

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ علامہ اقبال کی ولادت کی 150ویں سالگرہ کی تقریبات 9 نومبر 2026 سے شروع ہو کر اگلے سال 9 نومبر تک جاری رہیں گی۔ اس سلسلے میں قومی اور بین الاقوامی کانفرنسیں، علمی و تحقیقی مذاکرے، ادبی میلے، نمائشیں، تعلیمی مقابلے اور ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

وزیراعظم کے مطابق ان تقریبات کا مقصد فکرِ اقبال کو نئی نسل تک پہنچانا اور اسے تعلیمی اداروں، قومی مباحث اور ملکی ترقی کی ترجیحات میں نمایاں مقام دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا تصورِ خودی افراد اور قوموں کو خود شناسی، بامقصد جدوجہد اور روحانی آزادی کے ذریعے اپنی تقدیر بدلنے کا درس دیتا ہے۔ اقبال نوجوانوں کو قوم کے مستقبل کا معمار سمجھتے تھے جبکہ ان کا تصورِ شاہین جرأت، خودمختاری اور بلند مقاصد کے حصول کی ترغیب دیتا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ فکرِ اقبال امن، سماجی ہم آہنگی، رواداری اور انصاف کی داعی ہے اور نفرت، انتہا پسندی، فرقہ واریت اور امتیازی سلوک کی نفی کرتی ہے۔ انہوں نے مسلم اتحاد، عالمگیر اخوت اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے اقبال کے پیغام کو آج بھی اہم قرار دیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *