Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہبی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہسونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدتلورالائی: شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر ذیشان نجم خانوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدتہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمیعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہبی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہسونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدتلورالائی: شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر ذیشان نجم خانوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدتہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہ

بی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہ
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی سنگداس چیک پوسٹ پر بھی بھتہ وصولی کیخلاف اپنے حکم پر عملدرآمد کرائیں۔ مرکزی رہنما بی این پی
وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کے باوجود سنگداس چیک پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی جاری رہنا باعث تشویش ہے۔
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور معروف قبائلی شخصیت میر عبدالرحیم جتک نے قلات کے علاقے سنگداس پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کے تسلسل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیک پوسٹ پر آنے جانے والے مسافروں، ٹرانسپورٹرز اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان سے مبینہ طور پر زبردستی رقم وصول کرنے کی شکایات انتہائی قابل تشویش ہیں۔ اس عمل سے نہ صرف عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر سفر کرنے والے شہریوں میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے صوبے بھر میں بھتہ وصولی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں، لیکن اس کے باوجود سنگداس پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر بھتہ وصولی کی شکایات سامنے آنا حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ اگر کسی چیک پوسٹ پر سرکاری احکامات کے برخلاف عوام سے رقم وصول کی جا رہی ہے تو اس کا فوری نوٹس لیا جانا چاہیے۔ میر عبدالرحیم جتک نے وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر داخلہ، آئی جی پولیس بلوچستان اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سنگداس پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کی شکایات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار اہلکاروں کا تعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو بلاجواز تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تحفظ، سہولت اور عزت کے ساتھ سفر کی فراہمی حکومت اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *