Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
12 صوبوں کا معاملہ، آئینی ترامیم آئندہ سال منظور ہوئیں تو عملدرآمد 2029 انتخابات کے بعد ہوگامیرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصفاوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہبی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہسونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدتلورالائی: شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہ12 صوبوں کا معاملہ، آئینی ترامیم آئندہ سال منظور ہوئیں تو عملدرآمد 2029 انتخابات کے بعد ہوگامیرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصفاوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہبی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہسونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدتلورالائی: شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہ

میرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں آبادی میں اضافے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے نئے انتظامی یونٹس قائم کیے جانے چاہئیں۔ ان کے مطابق اگر 12 انتظامی یونٹس بنانے کی تجویز ہے تو اس پر عمل کیا جاسکتا ہے، تاہم ان کی تشکیل زبان، نسل یا سیاسی مفادات کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہیے۔

سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا معاملہ گزشتہ دو ماہ سے زیر بحث ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں انتظامی سہولت کے لیے ایسے یونٹس قائم کیے جاتے ہیں، پاکستان میں بھی اس پہلو پر غور ہونا چاہیے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آبادی بڑھنے کے باعث لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے۔ صوبائی دارالحکومتوں میں اختیارات کے ارتکاز کے بجائے انہیں نئے انتظامی یونٹس تک منتقل کیا جانا چاہیے تاکہ لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں طاقت محدود نہ رہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مرکز سے صوبوں کو منتقل ہونے والے فنڈز اکثر صوبائی حکومتوں کے اختیار میں رہ جاتے ہیں، حالانکہ ان فنڈز کا اصل مقصد بلدیاتی اداروں کے ذریعے عوام تک سہولیات پہنچانا ہے۔ ان کے بقول بلدیاتی ادارے بھی صوبائی حکومتوں کے رحم و کرم پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو سمجھنا چاہیے کہ اقتدار اور اختیار عوام کی امانت ہیں، لیکن سیاست دان تمام اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *