Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
12 صوبوں کا معاملہ، آئینی ترامیم آئندہ سال منظور ہوئیں تو عملدرآمد 2029 انتخابات کے بعد ہوگامیرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصفاوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہبی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہسونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدتلورالائی: شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہ12 صوبوں کا معاملہ، آئینی ترامیم آئندہ سال منظور ہوئیں تو عملدرآمد 2029 انتخابات کے بعد ہوگامیرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصفاوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہبی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہسونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدتلورالائی: شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہ

12 صوبوں کا معاملہ، آئینی ترامیم آئندہ سال منظور ہوئیں تو عملدرآمد 2029 انتخابات کے بعد ہوگا

ملک کو 12 صوبوں میں تقسیم کرنے کی مجوزہ تجویز پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر نئے صوبوں کے قیام کے لیے ضروری آئینی ترامیم آئندہ سال منظور بھی ہوجاتی ہیں تو نئے صوبائی ڈھانچے پر عملدرآمد 2029 کے عام انتخابات کے بعد ہی ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی راہ میں کئی مالیاتی، آئینی اور انتظامی چیلنجز حائل ہیں، جن میں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت وسائل کی تقسیم، آبی وسائل کی تقسیم اور مالی واجبات کا تصفیہ اہم معاملات ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترامیم کی منظوری کے باوجود موجودہ صوبائی حکومتیں اور اسمبلیاں اگلے عام انتخابات تک اپنی مدت پوری کریں گی، جس کے بعد مجوزہ انتظامی تنظیمِ نو نافذ کی جائے گی۔

مجوزہ منصوبے کے تحت پنجاب کو چار، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو تین تین جبکہ سندھ کو دو صوبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس طرح ملک میں صوبوں کی تعداد چار سے بڑھ کر 12 ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر پیش رفت کے لیے موجودہ صوبوں اور نئی انتظامی اکائیوں کے مالی اور معاشی حقوق کے حوالے سے اتفاقِ رائے ضروری ہوگا۔

این ایف سی ایوارڈ کے تحت وسائل کی تقسیم ایک اہم چیلنج ہے، کیونکہ اس وقت وفاقی قابلِ تقسیم محاصل میں صوبوں کا حصہ چار صوبوں کے درمیان طے شدہ فارمولے کے تحت تقسیم ہوتا ہے۔ نئے صوبوں کے قیام کی صورت میں یہ طے کرنا ہوگا کہ موجودہ صوبائی حصے کو 12 اکائیوں میں کس طرح تقسیم کیا جائے گا۔

آبی وسائل کی تقسیم بھی ایک حساس معاملہ ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں پانی کی دستیابی، آبپاشی کی ضروریات اور زراعت پہلے ہی اہم مسائل ہیں۔ مجوزہ منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے ان معاملات پر اتفاقِ رائے حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *