Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سعودی پاکستان پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطتربیلا توسیعی پن بجلی منصوبہ؛ کھدائی کے دوران چٹان گرنے سے پانی پاور ہاؤس میں داخل12 صوبوں کا معاملہ، آئینی ترامیم آئندہ سال منظور ہوئیں تو عملدرآمد 2029 انتخابات کے بعد ہوگامیرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصفاوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہبی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہسونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدسعودی پاکستان پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطتربیلا توسیعی پن بجلی منصوبہ؛ کھدائی کے دوران چٹان گرنے سے پانی پاور ہاؤس میں داخل12 صوبوں کا معاملہ، آئینی ترامیم آئندہ سال منظور ہوئیں تو عملدرآمد 2029 انتخابات کے بعد ہوگامیرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصفاوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہبی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہسونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

تربیلا توسیعی پن بجلی منصوبہ؛ کھدائی کے دوران چٹان گرنے سے پانی پاور ہاؤس میں داخل

تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے پر کام کے دوران چٹان کا ایک کمزور حصہ گرنے سے پانی ان ٹیک پٹ کے راستے ٹنل اور زیرِ تعمیر پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا، تاہم تمام ورکرز کو بحفاظت نکال لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان واپڈا کے مطابق کنکٹنگ ٹنل کے سیکنڈ بنچ کی کھدائی کے دوران چٹان کا حصہ گرا، جس کے باعث پانی پاور ہاؤس تک پہنچا۔ ان ٹیک پٹ سے پانی مکمل طور پر نکال دیا گیا ہے جبکہ زیرِ تعمیر پاور ہاؤس سے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے۔

واپڈا کے مطابق زیریں جانب واقع ورک سائٹس پر مزید پانی داخل نہیں ہو رہا۔ ادارے کے سینئر افسران، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ منصوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جاسکے۔

ترجمان نے ٹنل نمبر 5 منہدم ہونے کی اطلاعات کو غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ منصوبے کی مرکزی ٹنل، زیرِ تعمیر پاور ہاؤس، ٹیل ریس کلورٹ اور سوئچ یارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تمام ورکرز محفوظ ہیں اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب منصوبے سے مئی 2027 تک بجلی کی پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔ تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبہ اگست 2021 میں شروع کیا گیا تھا، جس سے مجموعی طور پر 1530 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ منصوبے میں 510 میگاواٹ صلاحیت کے تین یونٹس نصب کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کی ابتدائی منظور شدہ لاگت 82 ارب روپے تھی، جو جنوری 2026 تک بڑھ کر 153 ارب روپے تک پہنچ چکی تھی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *