Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

ام رباب چانڈیو کا عدالتی فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان،قاتلوں کی بریت پر شدید ردعمل

سکھر/کراچی (بیورورپورٹ)ام رباب چانڈیو نے اپنے اہلِ خانہ کے قتل کیس میں عدالت کی جانب سے ملزمان کی بریت کے فیصلے کے بعد ایک اہم ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے فیصلے کو چیلنج کرنے اور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ انصاف کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی اور کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ام رباب چانڈیو نے عدالتی فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے انصاف کے نظام کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین قتل جیسے سنگین مقدمے میں کسی ایک مجرم کو بھی سزا نہ ملنا انتہائی تشویشناک ہے اور اس سے معاشرے میں ظالموں کو کھلی چھوٹ ملنے کا تاثر جا رہا ہے۔ویڈیو پیغام میں ام رباب چانڈیو نے کہا کہ انصاف میرا بنیادی حق ہے اور میں یہ حق لے کر رہوں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ فیصلے کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کریں گی اور ہائی کورٹ تک جائیں گی۔ام رباب چانڈیو کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مظلوموں کے حوصلے توڑنے کی کوشش ہے، مگر وہ کسی بھی دباؤ، دھمکی یا طاقتور طبقے سے خوفزدہ نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرا حوصلہ بلند ہے، میں ڈرنے والی نہیں ہوں۔انہوں نے عدالتی نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عدالتوں پر سرداروں اور بااثر افراد کا اثر و رسوخ موجود ہے، جس کی وجہ سے مظلوم کو انصاف نہیں مل رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے فیصلے ہوتے رہے تو عوام کا انصاف کے نظام سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ام رباب چانڈیو نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گی اور انصاف کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ ان تمام مظلوموں کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں جنہیں طاقتور طبقہ دبانے کی کوشش کرتا ہے۔آخر میں ام رباب چانڈیو نے واضح کیا کہ وہ عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹاتی رہیں گی اور انصاف کی جنگ آخری حد تک لڑیں گی۔ام رباب چانڈیو کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عدل کے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے اور انصاف کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *