Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہ

سازگار کمپنی نے ہائبرڈ ایس یو وی متعارف کرنیکا اعلان کر دیا

اسلام آباد: سازگار انجنیئرنگ ورکس نے اپنی نئی ہائبرڈ اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل (SUV) “Tank-500 Hi4-T 4X4 2.0L Turbo AT” کی آزمائشی پیداوار مارچ 2026 کے اختتام تک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی اطلاع کے مطابق یہ گاڑی CKD ماڈل میں دستیاب ہوگی اور دونوں ورژنز یعنی پلگ اِن ہائبرڈ (PHEV) اور ہائبرڈ (HEV) میں متعارف کرائی جائے گی، جو سازگار کی ہائبرڈ گاڑیوں کے شعبے میں پہلی باقاعدہ انٹری ہے۔

گزشتہ جنوری میں بکنگ کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں HEV ورژن کی قیمت 2 کروڑ 5 لاکھ روپے اور PHEV کی قیمت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے رکھی گئی تھی، جبکہ بکنگ رقم بالترتیب 30 لاکھ اور 35 لاکھ روپے تھی۔ ماہرین کے مطابق PHEV گاڑیاں بڑی بیٹری کے ساتھ محدود فاصلے تک صرف بجلی پر چل سکتی ہیں، اور بعد میں ہائبرڈ موڈ پر منتقل ہو جاتی ہیں۔

کمپنی نے اپنے چار پہیوں والی گاڑیوں کے پلانٹ کی توسیع مکمل کر لی ہے، جس پر 6.5 ارب روپے خرچ ہوئے، جبکہ ایک جدید خودکار پینٹ شاپ اور دیگر سہولیات کیلئے مزید سرمایہ کاری جاری ہے۔

بورڈ نے 22 ارب روپے کے نئے توسیعی منصوبے کی بھی منظوری دی ہے، جس کے بعد پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 54 ہزار یونٹس تک پہنچ جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *