Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونینکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونین

ایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

چشتیاں(حافظ جاوید سے) ، طلبا کو موبائل کے محفوظ استعمال، ہراسمنٹ کے خلاف قانونی تحفظ اور نجی زندگی کے تحفظ کے لیے عائد پابندیوں پر تفصیلی بریفنگ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد عمران کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل چشتیاں محمد اکمل بسرا نے ایس ایچ او سٹی بی ڈویژن چشتیاں بلال یونس کے ہمراہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں ایک اہم آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کے دوران پولیس افسران نے خصوصی لیکچرز کے ذریعے طلبا کو موبائل فون کے محفوظ استعمال اور ہراسمنٹ کے خلاف حاصل قانونی تحفظ سے متعلق تفصیلاً آگاہ کرتے ہوئے ان میں خود اعتمادی اور شعور پیدا کیا۔ پولیس افسران نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طلبا کو سڑکوں پر محفوظ سفر اور حادثات سے بچاؤ کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر افسران نے شہریوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کی عزت، وقار اور نجی زندگی کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے لگائی گئی حالیہ پابندیوں کے بارے میں تفصیلاً بریف کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ کیمروں والی اسمارٹ عینکوں، پین، کی چین، گھڑیوں اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء میں چھپے مائیکرو کیمروں اور خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز کے استعمال، خرید و فروخت پر اب مکمل پابندی ہوگی۔ یہ پابندی ان تمام آلات پر لاگو ہوگی جو کسی بھی شخص کی اجازت کے بغیر خفیہ طور پر تصاویر، ویڈیوز اور آواز ریکارڈ یا منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پولیس افسران کا مزید کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد نجی زندگیوں کا تحفظ اور بلیک میلنگ جیسے جرائم کا سدباب کرنا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر کالج انتظامیہ اور طلبا نے بہاولنگر پولیس کے اس تعلیمی و حفاظتی اقدام کو بے حد سراہا اور افسران کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *