Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونینکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونین

دیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغل

گلگت (رپورٹ؛ وحید منظر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سیاسی ورکر شعیب مغل نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے دیامر کے تین روزہ تفصیلی دورے کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے ایک اخباری بیان میں شعیب مغل نے کہا کہ دیامر گلگت بلتستان کا ایک پسماندہ علاقہ ہے، جہاں عوام کو مختلف بنیادی مسائل اور ترقیاتی ضروریات کا سامنا ہے۔ ان کے بقول، ماضی میں کسی وزیراعلیٰ کی جانب سے دیامر کا اس قدر تفصیلی دورہ دیکھنے میں نہیں آیا، اس لیے موجودہ وزیراعلیٰ کا تین روزہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے دوروں سے علاقے کے عوام کے مسائل کو قریب سے سمجھنے، مقامی ضروریات کا جائزہ لینے اور ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات طے کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ دیامر جیسے پسماندہ علاقے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور تعلیم، صحت، سڑکوں اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جائے۔
شعیب مغل نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے اس دورے کے نتیجے میں دیامر کے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور علاقے کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *