Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدم

کوئی سیاسی جماعت یا شخصیت ملک سے مقدم نہیں ہو سکتی، عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا لوہا منوایا ہے، اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کلیدی کردار پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنیوا اجلاس سمیت بین الاقوامی فورمز پر موثر اور بھرپور آواز بلند کی، جبکہ ہمسایہ ملک بھارت پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے پریشان ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ کوئی سیاسی لیڈر ملک سے بڑا نہیں، تنقید سب کا حق ہے لیکن قومی مفاد کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا، اور ملک کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے اپنے دور میں ملک کو ڈیفالٹ کے دھانے پر پہنچایا، برآمدات اور جی ایس پی پلس کے نقصان کی کوشش کی، جبکہ بعض عناصر بیرون ملک پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ انہوں نے عارف اجاکیہ اور زلفی بخاری کا حوالہ دیا کہ یہ افراد پاکستان کے خلاف مہمات چلاتے رہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر میں ایک ذمہ دار ملک سمجھا جاتا ہے، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، اور موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سے اسرائیل کی مذمت نظر نہیں آئی، لیکن پاکستان کسی سازش کے باوجود مضبوط اور ترقی کی راہ پر قائم رہے گا۔ عطاء اللہ تارڑ نے اوچھے ہتھکنڈے اور بھونڈی حرکتوں سے پاکستان کو نقصان نہ پہنچنے کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ دنیا بھر میں ان عناصر کا مکروہ چہرہ عیاں ہو چکا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *