Banner

جیٹ فیول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد فضائی سفر مزید مہنگا ہوگیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ فضائی سفر کو مہنگا کر رہا ہے اور ایئرلائن ٹکٹس کی قیمتیں بڑھنے سے مسافروں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جٹ فیول 176 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 417 روپے فی لیٹر تک جا پہنچا، جس کے باعث ایئرلائنز نے کرایوں میں فیول سرچارج 10 سے 100 ڈالر تک بڑھا دیا۔ بنیادی کرایہ برقرار رہنے کے باوجود اضافی سرچارج سے مجموعی ٹکٹ مہنگے ہوگئے ہیں۔

کراچی، اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں کے ڈومیسٹک کرایوں میں اضافہ ہوا، جس کے بعد کراچی سے اسلام آباد یا لاہور کا یک طرفہ کرایہ 40 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔ لاہور اور اسلام آباد کے چانس کی سیٹس کے کرایوں میں 150 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ڈومیسٹک چانس کی سیٹ کا کرایہ 50 ہزار روپے سے زائد ہو گیا۔

بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوا، مشرق وسطیٰ، ٹورنٹو، پیرس اور مانچسٹر کے اکنامی کلاس ٹکٹس کی قیمت 3 سے 7 لاکھ روپے تک جا پہنچی۔ پی آئی اے نے لوکل پروازوں پر 10 ڈالر، کینیڈا روٹس پر 100 ڈالر، برطانیہ پروازوں پر 75 ڈالر اور سعودی عرب و گلف روٹس پر 50 ڈالر تک فیول سرچارج عائد کیا۔

نجی ایئرلائنز نے بھی 15 سے 150 ڈالر تک اضافی چارجز نافذ کیے۔ ایئرلائن حکام کے مطابق خلیجی فضائی حدود کی بندش اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کرایوں میں اضافے کی وجہ ہیں اور اس سے مسافروں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

جیٹ فیول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد فضائی سفر مزید مہنگا ہوگیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us