Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

شک کا فائدہ؛ سپریم کورٹ نے قتل اور دہشتگردی کے مقدمے میں تمام ملزمان بری کردیے

سپریم کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پنڈی گھیب قتل اور دہشت گردی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جس میں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو شک کا فائدہ دے دیا۔

یہ واقعہ یکم مئی 2011 کو پنڈی گھیب میں پیش آیا تھا، جہاں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر محمد رمضان سمیت 6 اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔ ملزمان پر آئل ٹینکرز کو نذر آتش کرنے اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے الزامات بھی عائد تھے۔

یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو 6، 6 بار سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں، جنہیں بعد میں ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے ان فیصلوں کو مسترد کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھے اور ان کی شناخت مشکوک تھی۔ گواہوں کی موجودگی اور اتنے بڑے حملے میں ان کا محفوظ رہنا غیر فطری قرار دیا گیا، جبکہ شناخت پریڈ کو بھی قانونی طور پر ناقابلِ اعتبار قرار دیا گیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ شناخت پریڈ سے قبل ہی ملزمان کی شناخت پولیس پر ظاہر ہو چکی تھی، جبکہ ایک دوسرے کیس میں کیا گیا مبینہ اعتراف بھی غیر مؤثر ہو چکا ہے کیونکہ اس کیس میں ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے تھے۔

عدالت کے مطابق استغاثہ ملزمان کے خلاف ٹھوس اور آزاد شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا، لہٰذا ملزمان کو بری کر کے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *