Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سردی میں گیس لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ زیادتی ہے،اسلم اچکزئیصحافیوں کے حقوق کے حصول کیلئے اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام ناگزیر ہے،بلوچستان میڈیا فورمجامعہ بلوچستان ریٹائر اساتذہ کو واجباتِ کی عدم ادائیگی ظلم ہے، پروفیسر حلیم صادققلات پولیس کی کارکردگی صفر ، شکایات کا انبارشہید استاد محمد اکبر چھلگری کی قربانی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے، سجاد حسین رندچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہاوستہ محمد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او حضور بخش جمالیگلگت بلتستان کی قربانیاں قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانگیس کی قلت برقرار، گھریلو اور کاروباری نئے کنکشنز پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی گئیکوئٹہ میں پانی کی شدید قلت، ہائیکورٹ نے پانچ اعلیٰ حکام کو طلب کرلیاسردی میں گیس لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ زیادتی ہے،اسلم اچکزئیصحافیوں کے حقوق کے حصول کیلئے اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام ناگزیر ہے،بلوچستان میڈیا فورمجامعہ بلوچستان ریٹائر اساتذہ کو واجباتِ کی عدم ادائیگی ظلم ہے، پروفیسر حلیم صادققلات پولیس کی کارکردگی صفر ، شکایات کا انبارشہید استاد محمد اکبر چھلگری کی قربانی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے، سجاد حسین رندچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہاوستہ محمد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او حضور بخش جمالیگلگت بلتستان کی قربانیاں قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانگیس کی قلت برقرار، گھریلو اور کاروباری نئے کنکشنز پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی گئیکوئٹہ میں پانی کی شدید قلت، ہائیکورٹ نے پانچ اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا

گلگت بلتستان کی قربانیاں قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یکم نومبر یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر وہاں کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم نومبر 1947 گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری، قربانیاں اور عزم ہماری قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں۔ انہوں نے آزادی کے حصول کے لیے علاقے کے عوام کی لازوال جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا اہم حصہ اور قومی وحدت و یکجہتی کی خوبصورت علامت ہے۔ اس کی منفرد ثقافت، روایات اور قدرتی حسن پاکستان کے قومی تشخص کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی میں گلگت بلتستان کے عوام کا کردار قابلِ تحسین ہے، جبکہ ان کی حب الوطنی اور پاکستان سے وابستگی قومی اتحاد کی مضبوط بنیاد ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی تمام اکائیوں کے درمیان محبت، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے رشتوں کو مزید مستحکم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ گلگت بلتستان ہمیشہ امن، ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن رہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *