Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سردی میں گیس لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ زیادتی ہے،اسلم اچکزئیصحافیوں کے حقوق کے حصول کیلئے اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام ناگزیر ہے،بلوچستان میڈیا فورمجامعہ بلوچستان ریٹائر اساتذہ کو واجباتِ کی عدم ادائیگی ظلم ہے، پروفیسر حلیم صادققلات پولیس کی کارکردگی صفر ، شکایات کا انبارشہید استاد محمد اکبر چھلگری کی قربانی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے، سجاد حسین رندچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہاوستہ محمد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او حضور بخش جمالیگلگت بلتستان کی قربانیاں قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانگیس کی قلت برقرار، گھریلو اور کاروباری نئے کنکشنز پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی گئیکوئٹہ میں پانی کی شدید قلت، ہائیکورٹ نے پانچ اعلیٰ حکام کو طلب کرلیاسردی میں گیس لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ زیادتی ہے،اسلم اچکزئیصحافیوں کے حقوق کے حصول کیلئے اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام ناگزیر ہے،بلوچستان میڈیا فورمجامعہ بلوچستان ریٹائر اساتذہ کو واجباتِ کی عدم ادائیگی ظلم ہے، پروفیسر حلیم صادققلات پولیس کی کارکردگی صفر ، شکایات کا انبارشہید استاد محمد اکبر چھلگری کی قربانی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے، سجاد حسین رندچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہاوستہ محمد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او حضور بخش جمالیگلگت بلتستان کی قربانیاں قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانگیس کی قلت برقرار، گھریلو اور کاروباری نئے کنکشنز پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی گئیکوئٹہ میں پانی کی شدید قلت، ہائیکورٹ نے پانچ اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا

اوستہ محمد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او حضور بخش جمالی

اوستہ محمد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایس ایچ او حضور بخش جمالی
اوستہ محمد۔۔۔ (رپورٹ یونس رحیم نوتکانی)ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر اوستہ محمد حضور بخش جمالی نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ منشیات فروشوں، چوروں، ڈکیتوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ جرائم کی روک تھام کے لیے گشت اور نگرانی کے نظام کو مؤثر بنایا جا رہا ہے، جبکہ مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ایس ایچ او حضور بخش جمالی کا کہنا تھا کہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد اور تعاون جرائم کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک سرگرمی یا جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں، اطلاع دینے والے شہریوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا مقصد عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنا ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے مکمل خاتمے تک پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری محنت، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کرتی رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *