Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہاوستہ محمد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او حضور بخش جمالیگلگت بلتستان کی قربانیاں قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانگیس کی قلت برقرار، گھریلو اور کاروباری نئے کنکشنز پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی گئیکوئٹہ میں پانی کی شدید قلت، ہائیکورٹ نے پانچ اعلیٰ حکام کو طلب کرلیاقلعہ عبداللہ میں گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحقبلوچستان کی خواتین کے لیے 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضوں اور جدید کاروباری مواقع کا اعلانبلوچستان کی عابدہ بتول نے تھائی باکسر کو شکست دے کر عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیاافغان طالبان بگڑتے تعلقات کی وجوہات تسلیم کرنےکو آمادہ نہیں،کابل کو دہشتگردی روکنےکی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی، پاکستانایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں : امریکی اخبار کی تصدیقچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہاوستہ محمد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او حضور بخش جمالیگلگت بلتستان کی قربانیاں قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانگیس کی قلت برقرار، گھریلو اور کاروباری نئے کنکشنز پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی گئیکوئٹہ میں پانی کی شدید قلت، ہائیکورٹ نے پانچ اعلیٰ حکام کو طلب کرلیاقلعہ عبداللہ میں گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحقبلوچستان کی خواتین کے لیے 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضوں اور جدید کاروباری مواقع کا اعلانبلوچستان کی عابدہ بتول نے تھائی باکسر کو شکست دے کر عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیاافغان طالبان بگڑتے تعلقات کی وجوہات تسلیم کرنےکو آمادہ نہیں،کابل کو دہشتگردی روکنےکی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی، پاکستانایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں : امریکی اخبار کی تصدیق

کوئٹہ میں پانی کی شدید قلت، ہائیکورٹ نے پانچ اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر بلوچستان ہائی کورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ایم ڈی واسا، چیف انجینئر واسا اور سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ہزارہ ٹاؤن، کرخسہ اور ہزار گنجی میں پانی کی قلت سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست 21 ستمبر 2023 کو دائر کی گئی تھی۔

سماعت کے دوران عدالت نے بار بار احکامات کے باوجود عملدرآمد میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔ واسا کے ایگزیکٹو انجینئر نے مؤقف اختیار کیا کہ کرخسہ کے ٹیوب ویل فعال ہیں اور وہاں تین لاکھ اور دو لاکھ گیلن کے دو ذخائر کے ذریعے پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہزار گنجی میں 11 ٹیوب ویل مکمل ہوچکے ہیں، تاہم کیسکو عملے کی گرفتاری کے باعث کام رک گیا تھا۔ اب این او سی جاری ہونے کے بعد باقی کام مکمل کرنے میں مزید پانچ سے چھ ماہ لگیں گے۔

درخواست گزار کے وکیل نے واسا کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تاحال مناسب مقدار میں پانی فراہم نہیں کیا جا رہا، جبکہ عدالتی احکامات کے باوجود نجی ٹیوب ویل مالکان واسا کی پائپ لائنوں کے ذریعے پانی فروخت کر رہے ہیں۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو آئندہ سماعت پر جامع رپورٹ کے ساتھ ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو فعال ٹیوب ویلوں، ان کی قانونی حیثیت اور این او سی سے متعلق تفصیلات بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *