Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہ

کراچی میں بلوچستان لبریشن آرمی کے خلاف سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی

شاہ لطیف ٹاؤن ملیر میں 17 فروری کو ہلاک ہونے والا دہشت گرد کالعدم تنظیم بی ایل اے کا اہم کمانڈر نکلا۔

تفصیلات کے مطابق 17 فروری کو ہونے والے آپریشن میں سی ٹی ڈی نے پہلے سے گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر ایک مشتبہ ٹھکانے کا محاصرہ کیا۔ اس دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چار انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے تین کی فوری شناخت ہو گئی تھی، جبکہ چوتھے کی شناخت بعد ازاں انٹیلی جنس تحقیقات کے ذریعے کی گئی۔

شناخت ہونے والا دہشت گرد سہیل بلوچ عرف “گرک” تھا، جو بی ایل اے کے الفتح اسکواڈ کا اہم کمانڈر اور ایک مطلوب دہشت گرد تھا۔ وہ پہلے بلوچ لبریشن فرنٹ سے وابستہ رہا اور 2022 میں بی ایل اے میں شامل ہو کر سرگرم کردار ادا کرتا رہا۔

حکام کے مطابق سہیل بلوچ متعدد بڑی دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی، دہشت گردوں کے درمیان رابطہ کاری، اور اسلحہ و لاجسٹک معاونت فراہم کرنے میں ملوث تھا۔

مزید بتایا گیا کہ وہ خضدار میں ڈپٹی کمشنر پنجگور زاکر بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ سمیت کئی حملوں میں ملوث رہا اور 50 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں اس کا کردار سامنے آیا۔

سہیل بلوچ بولان کے علاقے میں الفتح اسکواڈ کا کمانڈر تھا اور مختلف دہشت گردوں سے رابطے میں تھا۔ اس پر جعفر ایکسپریس حملے کے لیے خودکش بمبار فراہم کرنے کا بھی الزام تھا۔

حکام کے مطابق وہ سڑکوں پر ناکے لگا کر لوٹ مار کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ اس کی ہلاکت سے بی ایل اے کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے اور کراچی میں ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *