Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑ

پشتونخوا میپ اور این ڈی ایم کا مشترکہ جمہوری جدوجہد پر اتفاق


کوئٹہ(پ ر)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے نمائندہ وفد مرکزی سنئیر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا، مرکزی سنئیر سیکرٹری سید عبدالقادر اغا، صوبائی صدر نصر اللہ خان زیرے، مرکزی سیکریٹری چیرمین اللہ نور خان صوبائی سیکرٹری اول خوشحال خان کاسی نے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی سیکریٹریٹ میں پارٹی کے صوبائی صدر احمد جان خان، صوبائی جنرل سیکرٹری انجنئیر ایمل خان ناصر، صوبائی ترجمان جاوید خان اچکزئی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عنایت شاہ ایڈوکیٹ، صوبائی سیکرٹری کلچر و یوتھ افیئرز رحمت خان نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے صوبائی ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبر حیدر خان کاکڑ، فاروق سنزر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماو¿ں نے ملک میں پشتون قوم اور پشتونخوا وطن کے عوام کی قومی سیاسی ،معاشی و ثقافتی حقوق و اختیارات سے یکسر محرومی اور صوبے میں پشتونوں کی قومی نابرابری اور حقوق و اختیارات میں عدم توازن اور پشتونوں کے معدنی ذخائر اور زرخیز زمینوں کی غیروں کے نام پر غیر قانونی اور غیر آئینی الاٹمنٹ اور ریاست کے استعماری و امرانہ قوتوں کی فاشسٹ پالیسی کے تحت پشتون عوام پر مسلط دہشتگردی اور ریاست کی پروردہ مسلط مسلح جہتوں کی موجودگی ، قتل و غارتگری، بھتہ خوری، بدامنی و لاقانونیت، سیاست، معیشت، تجارت، سماج پر جاری حملے اور مختلف ناموں سے مسلح گروپس قائم کرکے ھمارے عوام کو دہشت زدہ و خوفزدہ کرکے خون بہانے، ٹرانسپورٹ کو تباہ کرنے سمیت دیگر مسائل اور پشتون دشمن ریاستی پالیسی کے خلاف جمہوری سیاسی پارٹیوں کے مشترکہ جمہوری لائحہ عمل طے کرنے کو وقت و حالات کی اولین ضرورت اور قومی نجات کیلئے ناگزیر قرار دیا۔
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماو¿ں نے جنوبی پشتونخوا/ بلوچستان کی تشویش ناک صورتحال، ضلع ھرنائی شاھرگ، چمن اور صوبے کے دیگر علاقوں میں نہتے عوام کی شہادت، اربوں روپے کے ٹرانسپورٹ اور املاک کو تباہ کرنے اور عوام کی مشترکہ ملکیتوں، زمینوں ،آبی ،معدنی وسائل پر ریاستی طاقت کے ذریعے قبضہ گیری ، صوبے میں پروفیسرز و اساتذہ، ڈاکٹرز ، ملازمین، تاجروں، ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگانے کے خلاف قومی، جمہوری ایجنڈے اور مشترکہ جمہوری لائحہ عمل طے کرکے جمہوری مزاحمت کو پارٹی پالیسی قرار دیتے ہوئے اس پر اتفاق کیا اور دیگر جمہوری سیاسی پارٹیوں کی مشاورت سے مشترکہ نکات پر عوام کے حق میں جمہوری احتجاجی تحریک میں ذمہ دارانہ کردار ادا کے عزم کا اعادہ کیا۔۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *