Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2213/02-11-2026بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نعصب العین ہے،میر عبید گورگیجممبر سازی مہم سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،صادق آغاگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نصیر لہڑیتاج، نازیانہ اورقضاءچینی پاکستانی شادیجمعیت علماء اسلام کے کارکنان منفی پروپیگنڈے کا دلیل اور اخلاقیات سے مقابلہ کریں، مولانا عبدالواسع عبدالرحمن رفیقامن و امان، سرمایہ کاروں کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، آئی جی ایف سیچوہدری مقدر حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پتوکی واپس پہنچ گئےایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثالTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2213/02-11-2026بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نعصب العین ہے،میر عبید گورگیجممبر سازی مہم سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،صادق آغاگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نصیر لہڑیتاج، نازیانہ اورقضاءچینی پاکستانی شادیجمعیت علماء اسلام کے کارکنان منفی پروپیگنڈے کا دلیل اور اخلاقیات سے مقابلہ کریں، مولانا عبدالواسع عبدالرحمن رفیقامن و امان، سرمایہ کاروں کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، آئی جی ایف سیچوہدری مقدر حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پتوکی واپس پہنچ گئےایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثال

گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نصیر لہڑی

کوئٹہ(پ ر) سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے سینئر افسر حاجی نصیراحمد لہڑی نے تھیفٹ کلیم کے انچارج محمد زبیر سے ملاقات کی، جس میں کوئٹہ شہر میں گیس کی لوڈشیڈنگ، کم پریشر، صارفین کو درپیش مشکلات، گیس کی بلا تعطل فراہمی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی کی صورتحال اور گھریلو صارفین کو روزمرہ زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ گیس کی فراہمی میں درپیش مسائل کے حل، صارفین کی شکایات پر فوری توجہ اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ شعبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔ حاجی نصیراحمد لہڑی نے کہا کہ گیس عوام کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے، بالخصوص موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی مناسب فراہمی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ صارفین کی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان کے حل کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے بروقت اندراج، متعلقہ شعبوں تک ان کی رسائی اور شکایات کے ازالے کے عمل کو مزید مؤثر بنانے سے صارفین کی مشکلات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ اس سلسلے میں عوام اور متعلقہ حکام کے درمیان رابطے کا مؤثر نظام بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کوئٹہ میں گیس کی فراہمی سے متعلق عوامی مسائل کے حل کیلئے باہمی مشاورت، بہتر رابطہ کاری اور شکایات کے ازالے کے نظام کو فعال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کم کرنے اور گیس کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *