Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2213/02-11-2026بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نعصب العین ہے،میر عبید گورگیجممبر سازی مہم سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،صادق آغاگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نصیر لہڑیتاج، نازیانہ اورقضاءچینی پاکستانی شادیجمعیت علماء اسلام کے کارکنان منفی پروپیگنڈے کا دلیل اور اخلاقیات سے مقابلہ کریں، مولانا عبدالواسع عبدالرحمن رفیقامن و امان، سرمایہ کاروں کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، آئی جی ایف سیچوہدری مقدر حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پتوکی واپس پہنچ گئےایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثالTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2213/02-11-2026بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نعصب العین ہے،میر عبید گورگیجممبر سازی مہم سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،صادق آغاگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نصیر لہڑیتاج، نازیانہ اورقضاءچینی پاکستانی شادیجمعیت علماء اسلام کے کارکنان منفی پروپیگنڈے کا دلیل اور اخلاقیات سے مقابلہ کریں، مولانا عبدالواسع عبدالرحمن رفیقامن و امان، سرمایہ کاروں کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، آئی جی ایف سیچوہدری مقدر حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پتوکی واپس پہنچ گئےایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثال

جمعیت علماء اسلام کے کارکنان منفی پروپیگنڈے کا دلیل اور اخلاقیات سے مقابلہ کریں، مولانا عبدالواسع عبدالرحمن رفیق

جمعیت علماء اسلام کے کارکنان موجودہ پرفتن دور میں دلیل اور اخلاقیات سے لیس ہوکر جماعت مخالف منفی پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کریں نااہل حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے قیادت کی کردار کشی پر اتر آئی ہے مولانا عبدالواسع مولانا
کوئٹہ ()
جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سنیٹر مولانا عبدالواسع، ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس تحصیل کچلاک امیر مولانا محمد سلیمان، حاجی قاسم خان خلجی، مولانا عبدالمجید مولوی محمد اقبال اور دیگر نے تحصیل کچلاک کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان موجودہ پرفتن دور میں جماعت مخالف قوتوں کی جانب سے جاری منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ دلیل سیاسی بصیرت اور اخلاقی اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں۔ کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ جماعت کے مؤقف اکابرین کی جدوجہد اور قیادت کے کردار سے عوام کو آگاہ کریں اور منفی پروپیگنڈے کا مدلل اور موثر جواب دے کر جماعت کے حقیقی پیغام کو اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی قیادت نے ہمیشہ اصولوں، جمہوری جدوجہد، آئینی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ آج جب نااہل حکومت اپنی ناکامیوں، عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی اور ناقص حکومتی کارکردگی پر پردہ ڈالنے کے لیے سیاسی قیادت کی کردار کشی اور بے بنیاد الزام تراشی کا سہارا لے رہی ہے تو جمعیت کے کارکنان پر لازم ہے کہ وہ اپنی سیاسی شعور اور جماعتی وابستگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے قیادت کا دفاع کریں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان اس حقیقت کو پیش نظر رکھیں کہ جماعتی قیادت کا دفاع محض جذباتی وابستگی کا نام نہیں بلکہ یہ نظریاتی وابستگی سیاسی بصیرت اور حقائق پر مبنی مؤقف کے ذریعے جماعت کے تشخص اور اصولی جدوجہد کا تحفظ ہے۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ کارکنان جماعت کے منشور اکابرین کی سیاسی جدوجہد اور موجودہ قومی و سیاسی حالات سے مکمل آگاہی حاصل کریں تاکہ مخالفین کے منفی پروپیگنڈے کا جواب مضبوط دلائل اور مستند حقائق کے ساتھ دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد نظم و ضبط اور فکری ہم آہنگی برقرار رکھتے ہوئے سوشل میڈیا سمیت تمام ذرائع ابلاغ پر ذمہ دارانہ کردار ادا کریں غیر مصدقہ اطلاعات سے اجتناب کریں اور جماعت کے مؤقف کو مدلل انداز میں عوام تک پہنچائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *