Banner

ٹیکس کی بروقت ادائیگی ترقیاتی منصوبوں کے لیے ناگزیر ہے، حسیب شجاع

Share

Share This Post

or copy the link

لورالائی(خ ن)ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت زرعی آمدنی ٹیکس اور اراضی ریکارڈ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیلدار بوری، نائب تحصیلدار، متعلقہ حلقوں کے تمام پٹواریوں اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مالی سال 2025-26کے دوران زرعی آمدنی ٹیکس (ایگریکلچر انکم ٹیکس) کی وصولی اور اراضی ریکارڈ کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹیکس وصولی کی انتہائی کم شرح پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ریونیو عملے کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور انہیں سخت وارننگ جاری کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ مقررہ ریونیو اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور فیلڈ میں م¶ثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نادہندگان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹس ضلعی انتظامیہ کو ارسال کی جائیں تاکہ کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کہا کہ ریونیو کی بروقت وصولی حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں کے نفاذ، عوامی خدمات کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے ریونیو حکام کو ہدایت کی کہ اراضی ریکارڈ کی درستگی، ٹیکس دہندگان کی نشاندہی اور واجبات کی وصولی کے عمل میں شفافیت اور تیزی لائی جائے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے واجب الادا زرعی آمدنی ٹیکس اور دیگر سرکاری محصولات بروقت ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی نہ صرف قانونی ذمہ داری ہے بلکہ اس سے علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں، تعلیم، صحت اور دیگر عوامی منصوبوں کی تکمیل میں بھی مدد ملتی ہے۔اجلاس کے دوران اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن، ریونیو ریکارڈ کی بروقت اپ ڈیٹ اور محصولات کی وصولی کے نظام کو مزید م¶ثر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ محصولات کی وصولی میں کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی اور ناقص کارکردگی کے حامل اہلکاروں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ مقررہ اہداف کے حصول، ریونیو ریکارڈ کی بہتری اور زرعی آمدنی ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹیکس کی بروقت ادائیگی ترقیاتی منصوبوں کے لیے ناگزیر ہے، حسیب شجاع

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us