Banner

رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،نیشا خان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کی معروف ایکٹر و ماڈل نیشا خان نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے انہوں نے کہا کہ روزے کی فضیلت و اہمیت دیگر عبادت کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ اللہ نے اس کائنات میں جتنی مخلوقات پیدا کی ہیں ، ان میں سب سے افضل واشرف انسان کو بنایا ہے،یہی وجہ ہے کہ وہ انسان سے بہت محبت رکھتا ہے، وقفہ وقفہ سے ایسے مواقع انسان کو دیتا ہے، جس سے یہ اللہ سے زیادہ سے زیادہ قریب ہو سکے، اس کی رحمتوں کو سمیٹ سکے اور نعمتوں کا مستحق ہوسکے، اپنی کوتاہیوں کو معاف کرا سکے اور اپنے نامہ اعمال کو پاک وصاف کرا سکے، رمضان المبارک کا مہینہ ان تمام مواقع میں سب سے اعلی حیثیت رکھتا ہے، صرف اس ایک مہینہ میں اللہ تعالی مختلف انداز سے رحمتوں کی برسات کرتا ہے، کبھی سحر کے ثواب کے اعتبار سے، تو کبھی افطار کی فضیلت کے نام پر، کبھی روزوں کے انعام کی شکل میں ،تو کبھی تراویح کے اجر کے طور پر، کبھی فرائض کا ثواب ستر گنا بڑھا کر، تو کبھی نوافل کو فرائض کی حیثیت عطا کر کے، کبھی سحر وافطار کے وقت دعا کی قبولیت کا مزدہ سنا کر، تو کبھی ہزاروں کی تعداد میں جہنم سے رہائی کا پروانہ تھما کر، اللہ تعالیٰ کے یہاں رمضان کا کتنا بڑا مقام ومرتبہ ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگانا مشکل نہ ہوگا کہ اس نے اپنے کلام کے نزول کے لیے اسی ماہ کا انتخاب کیا۔ معروف ایکٹر و ماڈل نیشا خان نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ رمضان المبارک میں عبادت میں زیادہ سے زیادہ مشغول ہونا ضروری ہے کیونکہ رمضان کا مہینہ مغفرت کا مہینہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ہماری عبادت کو قبول عطا فرمائے۔آمین

رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،نیشا خان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us