Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعاتاسٹاک مارکیٹ میں تیزی،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارفاوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کامیابی سے مکملپاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگوگنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعاتاسٹاک مارکیٹ میں تیزی،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارفاوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کامیابی سے مکملپاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگو

بلوچستان میں قومی فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد، حمزہ شفقات کی خدمات قابلِ تعریف ہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مفادِ عامہ سے متعلق قومی فیصلوں پر بلوچستان میں مؤثر پیش رفت اور وفاقی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون و رابطہ کاری کو سراہتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی کھلے دل سے تعریف کی ہے یہ اظہارِ خیال پیر کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا اجلاس میں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم قومی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں کی جانب سے طے شدہ اہداف اور فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت سے متعلق جامع بریفنگ بھی دی گئی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں خدمات سرانجام دینے والے وفاقی سول سروس کے افسر حمزہ شفقات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی پالیسیوں اور حکومتی فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں انہوں نے اس امر کو بھی سراہا کہ صوبائی حکومت اور وفاقی اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے اہم قومی معاملات میں مثبت پیش رفت ممکن ہوئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی اس موقع پر اداروں کے مابین باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان مضبوط رابطہ کاری صوبے میں امن و استحکام اور عوامی فلاح کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اجلاس میں اعلیٰ سول حکام اور متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں اہم قومی امور پر جاری اقدامات اور آئندہ حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *