Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمی

ایران سے بات کررہے ہیں پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے دیا جائے، سیکریٹری پیٹرولیم

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ ایران سے آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل بردار جہاز گزارنے کی اجازت کے لیے بات چیت جاری ہے، اور اگر اجازت مل گئی تو چار جہاز تیار ہیں۔ ساتھ ہی روس سے تیل کی خریداری کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

سیکریٹری نے بتایا کہ مشرق وسطٰی میں کشیدگی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہوئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 88 سے 187 ڈالر اور پیٹرول کی قیمت 74 سے 130 ڈالر فی بیرل پہنچ گئی۔ ملک میں خام تیل کے ذخائر 11 دن، ڈیزل 21 دن، پیٹرول 27 دن، ایل پی جی 9 دن اور جے پی ون 14 دن کے لیے کافی ہیں۔

سینیٹر منظور احمد نے قیمتوں میں اضافے پر سوال کیا، جس پر سیکریٹری نے کہا کہ سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر حملے اور آبنائے ہرمز کے مسائل کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا، اور آئی ایم ایف کی شرط کے تحت سبسڈی نہیں دی جا سکتی۔

ڈی جی مائع گیس نے بتایا کہ قطر سے گیس کی سپلائی معطل ہے، ملک میں مقامی پیداوار بڑھائی گئی، اور اپریل کے بعد ایل این جی کی سپلائی محدود ہوگی۔ گیس کی ہنگامی سپلائی پلان کے مطابق گھریلو، کمرشل، پاور اور صنعتی سیکٹرز کی گیس کی مقدار میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *