Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

ایف آئی اے پشاور زون میں زونل کرائم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایف آئی اے پشاور زون میں زونل کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون، انعام اللہ خان گنڈاپور نے کی۔میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل نعیم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل رانا شاہد حبیب، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ سرکل شیخ اعجاز، ڈپٹی ڈائریکٹر کمپوزٹ سرکل مردان ریاض جنجوعہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد سردار اللہ بابر نے شرکت کی.میٹنگ کے دوران زون بھر میں جاری انکوائریوں اور مقدمات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ مختلف نوعیت کے جرائم خصوصاً کرپشن، حوالہ ہنڈی، انسانی اسمگلنگ اور بجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون نے افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے اور ادارے کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن انداز میں انجام دیا جائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے پشاور زون میں جرائم کے خاتمے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *