Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمی

پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکے مساوی نیا قرض لےگا: حکام وزارت خزانہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) سے 50 کروڑ ڈالر کے مساوی نیا قرض لے گا۔

حکام کے مطابق یہ قرض سرکاری پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے لیا جائے گا، کیونکہ وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل 1055 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ نئے قرض کا مقصد پنشن اخراجات پر قابو پانا اور نظام کو پائیدار بنانا ہے۔

منصوبے کا نام ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام رکھا گیا ہے، جس کے تحت سرکاری اداروں کے لیے تربیتی اور آگاہی پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ نئی اصلاحات سے پنشن نظام کی گورننس اور نگرانی مضبوط ہوگی، مستقبل کے مالی بوجھ میں کمی آئے گی، اور نظام زیادہ شفاف اور مستحکم بنایا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طے شدہ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم کی بھی بہتر نگرانی کی جائے گی اور سرکاری ملازمین کے لیے نیا اور پائیدار پنشن نظام متعارف کرایا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *