Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پی ٹی آئی مارچ سے پہلے بڑا فیصلہ، راولپنڈی اور اٹک میں انٹرنیٹ بند کرنے کی تیاریپشتون ثقافت ہماری خوبصورت روایات کا حصہ ہے، ظہور بلیدیبلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کیلئے جرمنی میں روزگار کے دروازے کھلنے کی امیدایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء کی گندف مڈل سکول کا تفصیلی دورہجی ٹی اے آئینی لورالائی کے انتخابات مکمل، انور ناصر کی سربراہی میں کابینہ بلا مقابلہ منتخبلورالائی میں ترقیاتی منصوبوں پر سست روی برداشت نہ کرنے کا حکم27 ستمبر سے قبل مسافر کوچز کی بندش ظالمانہ اقدام ہے، ٹرانسپورٹرزعوام کو طبی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیلاڑکانہ میں کار پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد قتلبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاکپی ٹی آئی مارچ سے پہلے بڑا فیصلہ، راولپنڈی اور اٹک میں انٹرنیٹ بند کرنے کی تیاریپشتون ثقافت ہماری خوبصورت روایات کا حصہ ہے، ظہور بلیدیبلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کیلئے جرمنی میں روزگار کے دروازے کھلنے کی امیدایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء کی گندف مڈل سکول کا تفصیلی دورہجی ٹی اے آئینی لورالائی کے انتخابات مکمل، انور ناصر کی سربراہی میں کابینہ بلا مقابلہ منتخبلورالائی میں ترقیاتی منصوبوں پر سست روی برداشت نہ کرنے کا حکم27 ستمبر سے قبل مسافر کوچز کی بندش ظالمانہ اقدام ہے، ٹرانسپورٹرزعوام کو طبی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیلاڑکانہ میں کار پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد قتلبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

لورالائی میں ترقیاتی منصوبوں پر سست روی برداشت نہ کرنے کا حکم

 

لورالائی بی ایس ڈی آئی اسکیمات اور ٹینڈرنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ، ناقص کارکردگی اور سست روی برداشت نہ کرنے کی ہدایت
لورالائی ( میاں محمدعامربشیر آرائیں) ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت بلوچستانخصوصی ترقیاتی اقدام (بی ایس ڈی آئی) کے تحت ضلع لورالائی میں جاری ترقیاتی اسکیمات، زیرِ تکمیل منصوبوں اور آئندہ ترقیاتی اسکیمات کے ٹینڈرنگ کے عمل سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز اور دیگر افسران نے شرکت کی، جبکہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، کام کی رفتار، تعمیراتی معیار اور ٹینڈرنگ کے مختلف مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ہر ترقیاتی اسکیم کی موجودہ صورتحال کا الگ الگ جائزہ لیتے ہوئے اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ مختلف منصوبوں پر مقررہ اہداف کے مطابق کام کس رفتار سے جاری ہے، کہاں عملی پیش رفت تسلی بخش ہے اور کن منصوبوں میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ آئندہ شروع ہونے والی اسکیمات کے ٹینڈرز، متعلقہ کارروائی، تکنیکی مراحل اور دیگر انتظامی امور پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور عوامی مفاد سے وابستہ اسکیمات کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا اور تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل اور منصوبوں کی تکمیل کے معیار کو مقررہ فنی و تکنیکی اصولوں کے مطابق یقینی بنایا جائے۔انہوں نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت کی کہ ٹینڈرنگ کے تمام مراحل مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں اور غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے، تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام بروقت شروع ہوسکے اور ان کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچائے جاسکیں۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر، ناقص کارکردگی اور سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں پر کام کی رفتار مقررہ معیار کے مطابق نہیں، وہاں متعلقہ ذمہ دار افسران سے وضاحت طلب کی جائے گی، جبکہ ترقیاتی اسکیمات یا ٹینڈرنگ کے عمل میں غفلت، سست روی، کوتاہی یا بلاجواز تاخیر کے ذمہ دار افسران و اہلکاروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، شفافیت، معیار اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ترقیاتی اسکیمات کی پیش رفت سے متعلق بروقت رپورٹنگ اور فیلڈ میں عملی نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ منصوبوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر کو فوری طور پر دور کیا جاسکے۔
اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی جاری رکھی جائے گی اور عوامی مفاد کے ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرانے کے لیے ہر ممکن انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *