Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پی ٹی آئی مارچ سے پہلے بڑا فیصلہ، راولپنڈی اور اٹک میں انٹرنیٹ بند کرنے کی تیاریپشتون ثقافت ہماری خوبصورت روایات کا حصہ ہے، ظہور بلیدیبلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کیلئے جرمنی میں روزگار کے دروازے کھلنے کی امیدایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء کی گندف مڈل سکول کا تفصیلی دورہجی ٹی اے آئینی لورالائی کے انتخابات مکمل، انور ناصر کی سربراہی میں کابینہ بلا مقابلہ منتخبلورالائی میں ترقیاتی منصوبوں پر سست روی برداشت نہ کرنے کا حکم27 ستمبر سے قبل مسافر کوچز کی بندش ظالمانہ اقدام ہے، ٹرانسپورٹرزعوام کو طبی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیلاڑکانہ میں کار پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد قتلبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاکپی ٹی آئی مارچ سے پہلے بڑا فیصلہ، راولپنڈی اور اٹک میں انٹرنیٹ بند کرنے کی تیاریپشتون ثقافت ہماری خوبصورت روایات کا حصہ ہے، ظہور بلیدیبلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کیلئے جرمنی میں روزگار کے دروازے کھلنے کی امیدایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء کی گندف مڈل سکول کا تفصیلی دورہجی ٹی اے آئینی لورالائی کے انتخابات مکمل، انور ناصر کی سربراہی میں کابینہ بلا مقابلہ منتخبلورالائی میں ترقیاتی منصوبوں پر سست روی برداشت نہ کرنے کا حکم27 ستمبر سے قبل مسافر کوچز کی بندش ظالمانہ اقدام ہے، ٹرانسپورٹرزعوام کو طبی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیلاڑکانہ میں کار پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد قتلبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

27 ستمبر سے قبل مسافر کوچز کی بندش ظالمانہ اقدام ہے، ٹرانسپورٹرز

27 ستمبر سے قبل مسافر کوچز کی بندش ظالمانہ اقدام ہے، ٹرانسپورٹرز
قومی شاہراہوں پر فوری طور پر آمدورفت بحال کی جائے، ظاہر شاہ کاکڑ
سیاسی سرگرمیوں کی سزا عام مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو دینا ناقابل قبول ہے۔
کوئٹہ: پنجاب خیبرپختونخوا بس یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کاکڑ نے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر کوئٹہ سے خیبرپختونخوا جانے والی مسافر کوچز، بسوں اور دیگر گاڑیوں کی بندش اور انہیں ژوب کے قریب علاقے طور ناصر میں مسافروں سمیت روکے جانے کے اقدام کو ظالمانہ اور شدید قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافر گاڑیوں کو روکنے کا سلسلہ فوری طور پر ختم کرکے آمدورفت بحال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا براستہ پنجاب جانے والی مسافر کوچز، بسوں اور ٹو ڈی گاڑیوں کو مسافروں سمیت روکنے سے خواتین، بچوں، بزرگوں اور دیگر مسافروں کو شدید مشکلات اور اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دور دراز علاقوں سے سفر کرنے والے مسافروں میں متعدد افراد ضروری کاموں، علاج معالجے اور دیگر اہم امور کے لیے سفر کرتے ہیں، ایسے میں انہیں راستے میں روکنا انسانی ہمدردی کے تقاضوں کے بھی منافی ہے۔ ظاہر شاہ کاکڑ نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث ٹرانسپورٹرز کو بھی بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، جبکہ سیاسی سرگرمیوں کے خدشات کی بنیاد پر عام مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات سے دوچار کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر تمام مسافر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کرے، طور ناصر میں روکے گئے مسافروں اور گاڑیوں کو اپنی منزل کی جانب جانے کی اجازت دی جائے اور آئندہ مسافر ٹرانسپورٹ کو غیر ضروری طور پر روکنے سے گریز کیا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *