Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پی ٹی آئی مارچ سے پہلے بڑا فیصلہ، راولپنڈی اور اٹک میں انٹرنیٹ بند کرنے کی تیاریپشتون ثقافت ہماری خوبصورت روایات کا حصہ ہے، ظہور بلیدیبلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کیلئے جرمنی میں روزگار کے دروازے کھلنے کی امیدایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء کی گندف مڈل سکول کا تفصیلی دورہجی ٹی اے آئینی لورالائی کے انتخابات مکمل، انور ناصر کی سربراہی میں کابینہ بلا مقابلہ منتخبلورالائی میں ترقیاتی منصوبوں پر سست روی برداشت نہ کرنے کا حکم27 ستمبر سے قبل مسافر کوچز کی بندش ظالمانہ اقدام ہے، ٹرانسپورٹرزعوام کو طبی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیلاڑکانہ میں کار پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد قتلبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاکپی ٹی آئی مارچ سے پہلے بڑا فیصلہ، راولپنڈی اور اٹک میں انٹرنیٹ بند کرنے کی تیاریپشتون ثقافت ہماری خوبصورت روایات کا حصہ ہے، ظہور بلیدیبلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کیلئے جرمنی میں روزگار کے دروازے کھلنے کی امیدایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء کی گندف مڈل سکول کا تفصیلی دورہجی ٹی اے آئینی لورالائی کے انتخابات مکمل، انور ناصر کی سربراہی میں کابینہ بلا مقابلہ منتخبلورالائی میں ترقیاتی منصوبوں پر سست روی برداشت نہ کرنے کا حکم27 ستمبر سے قبل مسافر کوچز کی بندش ظالمانہ اقدام ہے، ٹرانسپورٹرزعوام کو طبی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیلاڑکانہ میں کار پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد قتلبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

عوام کو طبی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائی

لورالائی(میاں محمدعامربشیرآرائیں)ضلعی ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے سرکاری مراکزِ صحت کی مجموعی کارکردگی، طبی سہولیات کی دستیابی اور عوام کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ضلع کے مختلف علاقوں میں قائم بنیادی مراکزِ صحت، دیہی مراکزِ صحت اور دیگر سرکاری طبی مراکز کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملازمین، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری، پابندیٔ وقت، ضروری ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور طبی مراکز میں انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صحت کے شعبے میں غفلت، فرائض سے مسلسل غیر حاضری اور عوامی خدمات میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری مراکزِ صحت میں تعینات ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اجلاس میں ضروری ادویات کی دستیابی کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ مراکزِ صحت میں مریضوں کی ضرورت کے مطابق ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ غریب اور دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بنیادی علاج معالجے کی سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اجلاس کے دوران ضلع میں موجود بند اور غیر فعال بنیادی مراکزِ صحت، دیہی مراکزِ صحت اور بے نظیر ہسپتال کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر فعال طبی مراکز کی وجوہات کا تعین کرکے انہیں فعال بنانے کے لیے عملی اور فوری اقدامات کیے جائیں، جبکہ جہاں ضروری ہو وہاں دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کا شعبہ براہ راست عوام کی زندگیوں سے وابستہ ہے، اس لیے طبی مراکز میں ڈاکٹرز اور عملے کی موجودگی، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، بنیادی طبی سہولیات اور مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ضلع لورالائی کے شہریوں کو بروقت، معیاری اور قابلِ رسائی طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے صحت کے مراکز کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی، انتظامی خامیوں کا بروقت ازالہ اور عوامی شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *