Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پی ٹی آئی مارچ سے پہلے بڑا فیصلہ، راولپنڈی اور اٹک میں انٹرنیٹ بند کرنے کی تیاریپشتون ثقافت ہماری خوبصورت روایات کا حصہ ہے، ظہور بلیدیبلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کیلئے جرمنی میں روزگار کے دروازے کھلنے کی امیدایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء کی گندف مڈل سکول کا تفصیلی دورہجی ٹی اے آئینی لورالائی کے انتخابات مکمل، انور ناصر کی سربراہی میں کابینہ بلا مقابلہ منتخبلورالائی میں ترقیاتی منصوبوں پر سست روی برداشت نہ کرنے کا حکم27 ستمبر سے قبل مسافر کوچز کی بندش ظالمانہ اقدام ہے، ٹرانسپورٹرزعوام کو طبی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیلاڑکانہ میں کار پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد قتلبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاکپی ٹی آئی مارچ سے پہلے بڑا فیصلہ، راولپنڈی اور اٹک میں انٹرنیٹ بند کرنے کی تیاریپشتون ثقافت ہماری خوبصورت روایات کا حصہ ہے، ظہور بلیدیبلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کیلئے جرمنی میں روزگار کے دروازے کھلنے کی امیدایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء کی گندف مڈل سکول کا تفصیلی دورہجی ٹی اے آئینی لورالائی کے انتخابات مکمل، انور ناصر کی سربراہی میں کابینہ بلا مقابلہ منتخبلورالائی میں ترقیاتی منصوبوں پر سست روی برداشت نہ کرنے کا حکم27 ستمبر سے قبل مسافر کوچز کی بندش ظالمانہ اقدام ہے، ٹرانسپورٹرزعوام کو طبی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیلاڑکانہ میں کار پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد قتلبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

جی ٹی اے آئینی لورالائی کے انتخابات مکمل، انور ناصر کی سربراہی میں کابینہ بلا مقابلہ منتخب

لورالائی (میاں محمد عامر بشیر آرائیں) جی ٹی اے آئینی لورالائی کے انتخابات کا مرحلہ اتفاقِ رائے اور اتحاد کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ صوبائی چیئرمین جی ٹی اے آئینی امیر محمد طوفان کی نگرانی میں انتخابی عمل کے دوران انور ناصر کی سربراہی میں ایک ہی پینل نے متفقہ طور پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، جس کے بعد نومنتخب کابینہ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی چیئرمین امیر محمد طوفان نے نومنتخب صدر انور ناصر اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ برادری کا اتحاد و اتفاق تنظیم کی مضبوطی کی علامت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے جائز حقوق کے حصول، مسائل کے حل اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اپنی صلاحیتیں بھرپور انداز میں بروئے کار لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جی ٹی اے آئینی کا بنیادی مقصد اساتذہ کے مسائل کو مؤثر انداز میں متعلقہ فورمز تک پہنچانا اور ان کے جائز مطالبات کے لیے آئینی و قانونی طریقہ کار کے تحت جدوجہد کرنا ہے۔ نومنتخب عہدیداران کو چاہیے کہ وہ باہمی مشاورت، نظم و ضبط اور اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے اساتذہ کی نمائندگی کا حق احسن انداز میں ادا کریں۔
نومنتخب صدر انور ناصر نے صوبائی چیئرمین امیر محمد طوفان اور جی ٹی اے آئینی لورالائی کے تمام اساتذہ کرام کا اعتماد، تعاون اور اتحاد و اتفاق پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نومنتخب کابینہ کے دیگر عہدیداران کے ساتھ مل کر اساتذہ کے مسائل کے حل، جائز حقوق کے حصول اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کے مسائل کا حل اور انہیں بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے۔ نومنتخب کابینہ اساتذہ برادری کے اعتماد پر پورا اترنے اور تنظیمی امور کو باہمی مشاورت سے آگے بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
اس موقع پر اساتذہ کرام نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت تنظیم کو مزید فعال بنائے گی اور اساتذہ کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *