Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشاسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

بچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے ہمراہ غیر رجسٹرڈ، غیر لیبل شدہ اور ناقابلِ سراغ ملک پاؤڈر و انفینٹ فارمولا کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کوئٹہ، خضدار، حب، صحبت پور اور لورالائی سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 22 فوڈ مراکز کو جرمانے، 29 کو اصلاحی نوٹسز جاری جبکہ 2 یونٹس سیل کیے گئے۔کوئٹہ میں جاری خصوصی مہم کے دوران 54 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔ جوائنٹ روڈ پر مراکز کی انسپیکشن کے دوران 4 یونٹس کو جرمانہ اور ایک پراسیسنگ یونٹ سیل جبکہ غیر لیبل شدہ انفینٹ فارمولا اور ملک پاؤڈر ضبط کیا گیا۔ ناقص صفائی، کھلے کچرے دان، مکھیوں کی موجودگی، غیر محفوظ اسٹوریج اور فوڈ سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھی متعدد کارروائیاں کی گئیں۔مسجد روڈ اور فاطمہ جناح روڈ پر معائنے کے دوران غیر رجسٹرڈ انفینٹ فارمولا کے 180 کارٹن ضبط کیے گئے جبکہ ایک ڈسٹری بیوشن سینٹر کا مخصوص حصہ سیل کیا گیا۔ متعلقہ مصنوعات کی رجسٹریشن، لیب رپورٹس اور لائسنس کی دستاویزات پیش نہ کیے جانے پر اسٹاک بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے تحویل میں لے لیا۔اسی طرح نواں کلی اور عبدالخالق روڈ پر بھی کارروائی کرتے ہوئے 25 کلوگرام غیر مصدقہ ملک پاؤڈر ضبط جبکہ ایک جنرل اسٹور کو ممنوعہ اشیاء اور لیبلنگ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق خصوصی مہم کے ساتھ دودھ ٹیسٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ملک سیفٹی ٹیموں کی جانب سے مختلف علاقوں میں دودھ کے معیار و ملاوٹ کی روک تھام کیلئے دودھ کے نمونوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں جنرل اسٹورز، بیکنگ یونٹس، ریسٹورنٹس، جوس شاپس اور دیگر فوڈ بزنسز کی بھی مسلسل نگرانی کیلئے انسپیکشن ٹیمیں متحرک ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے غیر رجسٹرڈ اور غیر محفوظ انفینٹ فارمولا دودھ و ملک پاؤڈر کے خلاف خصوصی مہم جاری رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *