Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشاسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونی

جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے حاجی صلاح الدین نورزٸی کے شہادت پر غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں قتل وغارت سے صوبہ درندستان اور جنگلستان بن چکا ہے حکومت نے اغواکاروں، قتل وغارت گیری، بدامنی، ظلم وجبر میں ملوث مجرموں کو ایک آزادنہ ماحول فراہم ہے مجرموں کو پشت پناہی کی وجہ سے عوام اورتاجر برادری مکمل طور پر غیر محفوظ قاتلوں اور اغواءکاروں کے رحم وکرم پر ہیں۔ اغواء کاری اور بھتہ سب سے بڑی منافع بخش کاروبار بن چکا ہے اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، اور دہشتگردی اس صوبےکی پہچان بن چکی تھی مال نہ دینے کی پاداش میں تاجروں کو جان سے ہاتھ دھونے پڑرہے ہیں ۔ہر شہری کا تحفظ ریاستی ذمہ داری ہے بلوچستان کے اہم تاجر کو قتل کرنے کے واقعات سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس روز بروز بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل اور وحشت ناک واقعات سے صوبے کے پر امن حالات کو خراب کرکے عوام پر خوف وہراس اور وحشت مسلط کرکے انہیں پرامن زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ روزگار ، ترقی ، خوشحالی سے محروم کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام ارباب اختیار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید قانون کا راگ نہ الاپے ملک کو مزید جنگلستان نہ بناٸے حکومت عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے عوام کے جان ومال کی تحفظ حکومت کی اولین زمہ داری بنتی ہے امن وامان کے قیام کیلیے حکومت تمام وسائل کو بروئے کارلاٸے حکومت بدامنی کا مسئلہ ذمہ داری اور سنجیدگی کیساتھ لیاجاٸے حکومت کے بے حسے اور بے بسی سے عوام کی مال و جان سب کچھ داؤ پر لگ چکی ہے انہوں نے کہا کہ اب عوام اپنے گھروں میں ٹارگٹ بن رہے ہیں حکومت نے کو ڈاکوٶں اور دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پورے صوبے میں کہیں بھی حکومت کی رٹ دکھائی نہیں دیتی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *