Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرین

) انصاف لائرز فورم کے سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ عبدالحکیم زرین نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عوامی حقوق کے تحفظ اور حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے وکلا برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وکلا کی شمولیت سے آئینی و قانونی جدوجہد مزید مضبوط ہوگی، جبکہ ملک میں جمہوری اقدار کے تحفظ اور عوامی مینڈیٹ کے احترام کے لیے دیگر وکلا، بار کونسلز اور متعلقہ حلقوں کے ساتھ مل کر مشترکہ، مو¿ثر اور پ±رامن لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف لائرز فورم کے سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ عبدالحکیم زرین اور ایڈووکیٹ عطاءاللہ خلجی کی کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ عطائ اللہ خلجی، ایڈووکیٹ محمد شاکر، زریاب خان، ایڈووکیٹ اسفند یار اور ایڈووکیٹ صوبے خان کی انصاف لائرز فورم میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔ایڈووکیٹ عبدالحکیم زرین نے نئے شامل ہونے والے وکلا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انصاف لائرز فورم آئین و قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ وکلا برادری معاشرے میں انصاف کی فراہمی اور آئینی حقوق کے تحفظ کی اہم ذمہ داری ادا کرتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تمام وکلا باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ عوامی مفادات کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آئین کی روح کے مطابق تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ عوام کے ووٹ اور مینڈیٹ کا احترام جمہوری نظام کی بنیاد ہے اور کسی بھی سیاسی اختلاف کو قانون اور آئینی دائرے کے اندر رہتے ہوئے حل کیا جانا چاہیے۔عبدالحکیم زرین نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور صوبے میں جمہوری عمل کو آئینی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات کا حل مذاکرات، آئینی طریقہ کار اور جمہوری اصولوں کے تحت تلاش کیا جانا چاہیے تاکہ سیاسی کشیدگی میں کمی اور اداروں پر عوام کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل احمد آفریدی، اسپیکر سلیم سواری اور جنید اکبر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماو¿ں اور کارکنوں کے معاملات کو قانون کے مطابق نمٹایا جانا چاہیے۔ انہوں نے سیاسی انتقامی کارروائیوں اور سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرنے پر بھی زور دیا۔انصاف لائرز فورم کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو بنیاد بنا کر کسی کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔ جمہوری معاشرے میں اختلافِ رائے کو برداشت کرنا، سیاسی سرگرمیوں کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنا اور شہریوں کے آئینی حقوق کا تحفظ کرنا ضروری ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ دیں۔انہوں نے بلوچستان سمیت ملک کے تمام صوبوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن، سیاسی استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں۔ عوام کو پ±رامن ماحول فراہم کرنا ریاستی اداروں اور متعلقہ حکام کی اہم ذمہ داری ہے، جبکہ مسائل کے حل کے لیے سیاسی و سماجی حلقوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینا بھی ضروری ہے۔عبدالحکیم زرین نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے ملک گیر اور پ±رامن جدوجہد وقت کی ضرورت ہے۔ وکلا برادری کو چاہیے کہ وہ آئینی حقوق کے تحفظ، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مینڈیٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جمہوری اصولوں کے تحفظ کے لیے پ±رامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی صحت و سلامتی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت سے متعلق ضروری طبی سہولیات اور مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماو¿ں سمیت ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی اور قانونی تقاضا ہے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر عبدالحکیم زرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انصاف لائرز فورم دیگر وکلا تنظیموں اور بار کونسلز کے ساتھ رابطے بڑھاتے ہوئے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عوامی حقوق اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے نئے شامل ہونے والے وکلا کی شمولیت کو فورم کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکلا کا اتحاد اور مشترکہ جدوجہد ملک میں آئینی و جمہوری نظام کے استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *