Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشاسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

عفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہ

لہڑی قبیلے کی شاخ اور نورزٸی قبیلے شاخ کے درمیان تصفیہ لالا حاجی یوسف اور مولانا قاری مہراللہ کی کوششوں سے ہوگیا۔ تصفیے کے موقع پرجمعیت علماءاسلام نظریاتی بلوچستان کے مولانا قاری مہراللہ بلوچستان امن جرگہ کے چٸیرمین لالاحاجی یوسف لہڑی قبیلے حاجی مھٹاخان لہڑی, حاجی رحيم لہڑی ڈاکٹر ناشناس لہڑی نورزٸی قبیلے کے حاجی عبدالصمد نورزٸی، ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا عفو و درگزر اسلامی تعلیمات، انسانی اخلاقیات اور ایک متوازن معاشرے کی تشکیل کا ایک بنیادی ستون ہے۔ ​رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ طیبہ عفو و درگزر کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے۔ آپ ﷺ نے کبھی اپنی ذات کے لیے کسی سے بدلہ نہیں لیا، بلکہ ہمیشہ برائی کا جواب بھلائی سے دیا۔
​عفو و درگزر کمزوری کی نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی، شجاعت اور مضبوط کردار کی علامت ہے عفو ودرگزر میں اقوام عالم کی کامیابیوں اور کامرانیوں کا راز مضمر ہے عفو اور امن انسانی معاشرے کی وہ بنیادی ضرورت ہیں جن کے بغیر کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور بقا کا تصور ناممکن ہے۔ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عفو ودرگزر انسانیت کی زندگی پرامن اور پر سکون بناتی ہے رسول اللہ ﷺ کی مبارک زندگی میں عفو و درگزر ،رحم و کرم، محبت و شفقت کی مثال دنیا کو پیش کیا فتح مکہ کے موقع پر رسول اللہ ﷺ نے ان تمام دشمنوں کو معاف فرمادیا عفو ودر گزراللہ کی صفت ہے انہوں نے کہا کہ اسلام محض چند عبادات کا نام نہیں، بلکہ یہ انسان کی پوری زندگی کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ عقائد اور عبادات کے ساتھ ساتھ اپنے روزمرہ کے تمام معاملات کو اسلام کے سانچے میں ڈھالنا دین اسلام کا بنیادی تقاضا ہے۔ سود، رشوت، قمار معاشرتی ظلم کی باعث قوم دست گریبان ہے ​اپنے معاملات کو اسلام کے مطابق ڈھالنا انسان کے دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی کی ضمانت بنتا ہے۔ سودی لین دین، اور سودی سیکیورٹیز سخت حرام اور اللہ سے جنگ کے مترادف ہیں۔ امت اپنے معاملات کوشرعی احکام کے مطابق بنائیں، تاکہ بعد میں تنازعات نہ ہوں۔ اسلام کا نظام ودستور ہر زمانے اور ہر قوم کے لیے جامع نظام ہے خدا کا بھیجا ہوا نظامِ حیات ہےاس کی افادیت ، قانونِ فطرت سے مطابقت اور امن و سلامتی پیدا کرنے کی صلاحیت کا اعتراف پوری دنیا کررہی ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *