Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژن قابلِ تحسینجنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو کمسن لڑکیاں بازیابکوہلو میں ہیپاٹائٹس کی صورتحال تشویشناک، سول سوسائٹی کی آگاہی واکپنجگور کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ناگزیر ہے، چاکر صدیق بلوچصدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو کا رشتہ لیکر یورپی ملک ‘لیختن شٹائن’ پہنچ گئے، ذرائعفنانس ایکٹ : غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگاایران ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اٹھاپمز اسپتال میں انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاریبانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی ہیں کہ عمران خان بالکل فٹ ہیں: خواجہ آصفپاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے، بلال بن ثاقبوزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژن قابلِ تحسینجنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو کمسن لڑکیاں بازیابکوہلو میں ہیپاٹائٹس کی صورتحال تشویشناک، سول سوسائٹی کی آگاہی واکپنجگور کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ناگزیر ہے، چاکر صدیق بلوچصدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو کا رشتہ لیکر یورپی ملک ‘لیختن شٹائن’ پہنچ گئے، ذرائعفنانس ایکٹ : غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگاایران ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اٹھاپمز اسپتال میں انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاریبانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی ہیں کہ عمران خان بالکل فٹ ہیں: خواجہ آصفپاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے، بلال بن ثاقب

پاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے، بلال بن ثاقب

ہانگ کانگ: وزیر مملکت و چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے خود کو تیار کر رہا ہے۔

ہانگ کانگ میں بٹ کوائن ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نئی مالیاتی اور تکنیکی تبدیلیوں کو سمجھنے اور ان سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے۔

بلال بن ثاقب کے مطابق پاکستان نے 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں ورچوئل اثاثہ جات کے لیے ریگولیٹری نظام قائم کیا، جبکہ اس نظام کی تشکیل اور فعالیت پر تقریباً 2 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ منظور شدہ بجٹ کا تقریباً 92 فیصد حصہ استعمال نہیں کیا گیا، جس سے کم اخراجات میں ریگولیٹری نظام قائم کرنے کا اندازہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقصد بڑی مقدار میں بٹ کوائن خرید کر اسٹریٹجک ریزرو بنانا نہیں بلکہ ملک کو مستقبل کے مالیاتی نظام اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے تیار کرنا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *