Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو کا رشتہ لیکر یورپی ملک ‘لیختن شٹائن’ پہنچ گئے، ذرائعفنانس ایکٹ : غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگاایران ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اٹھاپمز اسپتال میں انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاریبانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی ہیں کہ عمران خان بالکل فٹ ہیں: خواجہ آصفپاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے، بلال بن ثاقبنیپرا کے نئے کارکردگی قوانین، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر شکنجہ سختگل پلازہ کی انتظامیہ نے معلوم نقائص دور نہیں کیے، سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاریپاکستان کا اصل مسئلہ عام آدمی کی بے بسی ہےکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کا انتظامی افسران کےہمراہ ددر پراجیکٹ سائٹ تحصیل کنراج کا دورہصدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو کا رشتہ لیکر یورپی ملک ‘لیختن شٹائن’ پہنچ گئے، ذرائعفنانس ایکٹ : غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگاایران ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اٹھاپمز اسپتال میں انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاریبانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی ہیں کہ عمران خان بالکل فٹ ہیں: خواجہ آصفپاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے، بلال بن ثاقبنیپرا کے نئے کارکردگی قوانین، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر شکنجہ سختگل پلازہ کی انتظامیہ نے معلوم نقائص دور نہیں کیے، سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاریپاکستان کا اصل مسئلہ عام آدمی کی بے بسی ہےکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کا انتظامی افسران کےہمراہ ددر پراجیکٹ سائٹ تحصیل کنراج کا دورہ

دشمن اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، ایرانی آرمی چیف

تہران: ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ حالیہ محاذ آرائی کے دوران بیرونی قوتیں ایران کے خلاف اپنے مقررہ اسٹریٹجک اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہیں اور ایرانی مسلح افواج بدستور مضبوط اور فعال ہیں۔

شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حاتمی نے کہا کہ کسی بھی جنگ میں کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ مخالف فریق اپنے طے شدہ مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوا یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے دفاعی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے باوجود ایرانی فورسز نے آخری مرحلے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں اور میزائلوں و ڈرونز کے ذریعے بھرپور جواب دیا۔

ایرانی آرمی چیف کے مطابق ایرانی فضائی دفاع نے متعدد دشمن ڈرونز اور جنگی طیاروں سمیت اہم اسٹریٹجک آلات کو بھی نقصان پہنچایا۔

امیر حاتمی نے ایرانی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت متاثر ہونے سے متعلق بیرونی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوج اپنی طاقت اور حوصلے کے ساتھ محاذ پر موجود ہے اور دشمن ایرانی افواج کی صلاحیتوں سے بخوبی آگاہ ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن گمراہ کن میڈیا رپورٹس کے ذریعے توانائی کی عالمی مارکیٹ پر اثرانداز ہونے اور تنازع کو مزید طول دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران کے معاشی اثرات کا حقیقی بوجھ امریکی صارفین کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *