Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو کا رشتہ لیکر یورپی ملک ‘لیختن شٹائن’ پہنچ گئے، ذرائعفنانس ایکٹ : غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگاایران ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اٹھاپمز اسپتال میں انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاریبانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی ہیں کہ عمران خان بالکل فٹ ہیں: خواجہ آصفپاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے، بلال بن ثاقبنیپرا کے نئے کارکردگی قوانین، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر شکنجہ سختگل پلازہ کی انتظامیہ نے معلوم نقائص دور نہیں کیے، سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاریپاکستان کا اصل مسئلہ عام آدمی کی بے بسی ہےکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کا انتظامی افسران کےہمراہ ددر پراجیکٹ سائٹ تحصیل کنراج کا دورہصدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو کا رشتہ لیکر یورپی ملک ‘لیختن شٹائن’ پہنچ گئے، ذرائعفنانس ایکٹ : غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگاایران ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اٹھاپمز اسپتال میں انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاریبانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی ہیں کہ عمران خان بالکل فٹ ہیں: خواجہ آصفپاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے، بلال بن ثاقبنیپرا کے نئے کارکردگی قوانین، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر شکنجہ سختگل پلازہ کی انتظامیہ نے معلوم نقائص دور نہیں کیے، سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاریپاکستان کا اصل مسئلہ عام آدمی کی بے بسی ہےکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کا انتظامی افسران کےہمراہ ددر پراجیکٹ سائٹ تحصیل کنراج کا دورہ

مکہ معاہدہ اجتماعی سلامتی، تزویراتی تعاون وعلاقائی استحکام کیلئے اہم پیشرفت ہے، اسحاق ڈار

لندن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ اجتماعی سلامتی، تزویراتی تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

لندن میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ عرصے میں کامیاب سفارت کاری، بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ بہتر روابط اور علاقائی امن کے لیے مؤثر کردار کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی ساکھ مزید مضبوط کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے، مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے، جس سے ایک ذمہ دار اور تعمیری ملک کے طور پر پاکستان کی شناخت مضبوط ہوئی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کی فتح سے عالمی سطح پر ملک کے وقار اور ساکھ میں مزید اضافہ ہوا۔ ان کے مطابق پاکستان نے اپنے عزم، دفاعی صلاحیت اور قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دفتر خارجہ کی متحرک سفارتی کوششوں سے پاکستان کی عالمی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔

معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی غیر یقینی سے نکل کر استحکام اور بحالی کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ ترسیلات زر میں اضافہ اور بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد میں بہتری بھی مثبت معاشی پیش رفت کی علامت ہے۔

انہوں نے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کا حقیقی سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی ترقی اور مثبت تشخص کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *