Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو کا رشتہ لیکر یورپی ملک ‘لیختن شٹائن’ پہنچ گئے، ذرائعفنانس ایکٹ : غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگاایران ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اٹھاپمز اسپتال میں انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاریبانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی ہیں کہ عمران خان بالکل فٹ ہیں: خواجہ آصفپاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے، بلال بن ثاقبنیپرا کے نئے کارکردگی قوانین، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر شکنجہ سختگل پلازہ کی انتظامیہ نے معلوم نقائص دور نہیں کیے، سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاریپاکستان کا اصل مسئلہ عام آدمی کی بے بسی ہےکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کا انتظامی افسران کےہمراہ ددر پراجیکٹ سائٹ تحصیل کنراج کا دورہصدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو کا رشتہ لیکر یورپی ملک ‘لیختن شٹائن’ پہنچ گئے، ذرائعفنانس ایکٹ : غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگاایران ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اٹھاپمز اسپتال میں انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاریبانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی ہیں کہ عمران خان بالکل فٹ ہیں: خواجہ آصفپاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے، بلال بن ثاقبنیپرا کے نئے کارکردگی قوانین، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر شکنجہ سختگل پلازہ کی انتظامیہ نے معلوم نقائص دور نہیں کیے، سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاریپاکستان کا اصل مسئلہ عام آدمی کی بے بسی ہےکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کا انتظامی افسران کےہمراہ ددر پراجیکٹ سائٹ تحصیل کنراج کا دورہ

نیپال قیامت خیز سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 675 تک پہنچ گئی، 2400 سے زائد لاپتا

کھٹمنڈو: نیپال میں آنے والے شدید اور اچانک سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 675 افراد جاں بحق جبکہ 2 ہزار 400 سے زائد لاپتا ہوگئے۔

نیپال اور تبت کی سرحدی علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق لاپتا افراد میں 320 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تبت میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 16 افراد ہلاک اور 546 لاپتا ہیں، جبکہ لاپتا افراد میں 23 ممالک کے 261 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔

چینی حکام نے لاپتا غیر ملکیوں کی تفصیلات متعلقہ ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو فراہم کردی ہیں۔

ادھر نیپالی حکام نے بھوٹے کوشی دریا کے قریب سیلابی صورتحال میں اضافے پر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کے مطابق سیلاب کے بعد بننے والی جھیل کی سطح میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، جس سے مزید تباہی کا خدشہ کم ہوا ہے۔

امریکا نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 3.6 ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 10 ہزار متاثرہ خاندانوں کو تین ماہ تک ہنگامی خوراک فراہم کی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *