Banner
Daily Sahafat Quetta
August 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینیٹ میں پمز سانحے پر شدید بحث، ہاؤس کمیٹی بنانے کی قرارداد منظورپمز سانحے کے بعد اسلام آباد کے فائر اینڈ ریسکیو نظام میں اہم پیشرفت، چین کا بڑا اقدامیوم شہداء صحافت بلوچستان میڈیا فورم کا صوبہ بھر یوم سیاہبازئی قبائل کی ملکیتی اراضی پر سرکاری اسکیمات کیخلاف شدید احتجاجخورشیدِ معرفت کی خوشبوجمہوریت، فریبِ نظر اور افلاطون کی تاریخی پیش گوئیامن کے نام پر جنگپردے کے پیچھے سے زندگی کے اسٹیج تکمال کی کثرت نہیں، رزقِ حلال کی برکت اصل کامیابی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقجھنڈے، نعتیں، نعرے مگر کردار غائبسینیٹ میں پمز سانحے پر شدید بحث، ہاؤس کمیٹی بنانے کی قرارداد منظورپمز سانحے کے بعد اسلام آباد کے فائر اینڈ ریسکیو نظام میں اہم پیشرفت، چین کا بڑا اقدامیوم شہداء صحافت بلوچستان میڈیا فورم کا صوبہ بھر یوم سیاہبازئی قبائل کی ملکیتی اراضی پر سرکاری اسکیمات کیخلاف شدید احتجاجخورشیدِ معرفت کی خوشبوجمہوریت، فریبِ نظر اور افلاطون کی تاریخی پیش گوئیامن کے نام پر جنگپردے کے پیچھے سے زندگی کے اسٹیج تکمال کی کثرت نہیں، رزقِ حلال کی برکت اصل کامیابی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقجھنڈے، نعتیں، نعرے مگر کردار غائب

مال کی کثرت نہیں، رزقِ حلال کی برکت اصل کامیابی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، شیخ مولانا عبدالاحد محمد حسنی، مولانا سعید احمد، حافظ سراج الدین، مفتی محمد روزی خان بادیزئی، مولانا محمد شعیب جدون، رحیم الدین ایڈووکیٹ اور مولانا محمد عارف شمشیر نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں جائز امور کی انجام دہی کے لیے بھی سفارش اور رشوت کا سہارا لینا معاشرے میں بدعنوانی، ناانصافی اور حق تلفی کے فروغ کا باعث بن رہا ہے۔ رشوت ستانی نہ صرف انتظامی نظام کی شفافیت کو متاثر کرتی ہے بلکہ معاشرے میں میرٹ دیانت داری اور انصاف کی بنیادوں کو بھی متزلزل کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حرام ذرائع سے حاصل کیا گیا مال بظاہر کثرت کا باعث بن سکتا ہے مگر اس میں برکت سکون اور خیر باقی نہیں رہتی۔ انسان آج مال و اسباب کی کثرت کی فکر میں رزقِ حلال کی برکت اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو فراموش کرتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں معاشرے میں بے سکونی بے اعتمادی اور اخلاقی زوال بڑھ رہا ہے۔ رشوت اور حرام خوری انسان کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے رشوت کے لین دین کو سختی سے ممنوع قرار دیا ہے رسول اللہ ﷺ نے رشوت لینے اور دینے والے دونوں کے بارے میں سخت وعید بیان فرمائی ہے۔ اس لیے ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ حرام کمائی اور رشوت جیسے قبیح اعمال سے مکمل اجتناب کرے رہنماؤں نے کہا کہ میرٹ کی پامالی، اقرباء پروری، اختیارات کا ناجائز استعمال اور رشوت خوری درحقیقت عوام کے حقوق پر ڈاکا اور بدترین حق تلفی ہے۔ سرکاری اداروں میں شہریوں کے جائز کام بلاامتیاز میرٹ اور مقررہ قوانین کے مطابق انجام دیے جانے چاہئیں۔ متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ رشوت ستانی اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں، شفاف نظام کو یقینی بنائیں اور عوام کو ان کے جائز حقوق کے حصول میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ ہونے دیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *