Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

میر رضا قتل کیس: وعدہ ہے کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، سربراہ کمیشن

کراچی: میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے کہا ہے کہ کمیشن کسی دباؤ کے بغیر کام کرے گا اور کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جسٹس عمر سیال نے میر رضا کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ بہیمانہ طریقے سے ان کا بچہ ان سے چھینا گیا، وہ گزشتہ 10 برس سے قتل کے مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں اور اہلخانہ کی تکلیف کو سمجھتے ہیں۔

جسٹس عمر سیال نے کہا کہ کمیشن کے سامنے ہونے والی کارروائی سب کے سامنے ہوگی اور کوشش کی جائے گی کہ اہلخانہ کے سوالات کے جوابات تلاش کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انکوائری اور انویسٹی گیشن میں فرق ہے، کمیشن ٹی او آرز کے مطابق پولیس کی کارکردگی، غفلت اور تحقیقات میں موجود نقائص کا جائزہ لے گا، تاہم باقاعدہ تفتیش کرنا کمیشن کا کام نہیں۔

انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ کیس سے متعلق معلومات رکھنے والے افراد کے لیے اردو، انگریزی اور سندھی اخبارات میں اشتہار شائع کرایا جائے اور معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایک لاکھ روپے انعام مقرر کیا جائے۔

سربراہ کمیشن نے پولیس افسران اور ڈاکٹرز کی فہرست، گواہان کے بیانات، میڈیکل رپورٹ اور اصل دستاویزات بھی کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

جسٹس عمر سیال نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن سب کے لیے کھلا ہے اور اسے روایتی کمیشن کی طرح نہیں چلایا جائے گا۔ ’’وعدہ ہے کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، کمیشن کی مدت کے دوران کسی سے ملاقات نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ سندھ بھی ملنے آئے تو ان سے بھی ملاقات نہیں کروں گا۔‘‘

دوسری جانب میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تو انہوں نے اسے کام کرنے کا موقع دینے کی بات کی تھی، جبکہ سابق تحقیقاتی ٹیم پر مجرمانہ غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *