Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے دور میں حقائق پر مبنی تجزیہ ضروری ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر


راولپنڈی: آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں علاقائی و عالمی صورتحال، پاکستان کے سکیورٹی تناظر اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے وفد نے پاکستان کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں میں تعلیم، ہنر مندی اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ غیر یقینی عالمی صورتحال میں نوجوانوں کا بامعنی کردار انتہائی اہم ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثرہ موجودہ دنیا میں حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیتیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ نوجوانوں کو کسی بھی معلومات کو قبول کرنے سے قبل حقائق اور شواہد کی بنیاد پر تجزیہ کرنا چاہیے۔

ملاقات کے دوران پاکستان کے سکیورٹی ماحول اور عالمی و علاقائی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کو خوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی، کشادہ دلی اور گرمجوشی کو سراہا۔ وفد نے پاکستان میں موجود مختلف شعبوں میں وسیع امکانات اور مواقع کی بھی تعریف کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *