Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

پمز اسپتال میں آتشزدگی، اکلوتی زندہ بچنے والی بچی کی تصویر سامنے آگئی

) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے نے ہر آنکھ نم کر دی۔ آگ کی لپیٹ میں آکر 14 معصوم بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچی کو بچا لیا گیا جس کی تصویر سامنے آگئی ہے۔

واقعے کے بعد اسپتال میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، جبکہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں پمز اسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی کے باعث افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے زیر صدارت پمز میں آتشزدگی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا۔انہوں نے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار اور سخت ترین کاروائی کے احکامات جاری کردیے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے سیکریٹری صحت کو معطل کرتے ہوئے اجلاس سے سے جانے کا کہا۔وزیراعظم شہباز شریف نےپمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے اندوہناک واقعہ میں نومولود جاں بحق ہونے معصوم بچوں کے والدین سے دلی اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے پر دل رنجیدہ ہے۔والدین کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے تحقیقات شروع کردی۔سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *