Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونینکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونین

سندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہ

بہترین کارکردگی پر ڈپٹی چیف وارڈن خلیل اللہ خان کو تعریفی سند سے نوازا گیا۔

میرپورخاص(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار علی لنجار کی سرپرستی اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس سندھ ریاض حسین لغاری کی خصوصی کوششوں سے محکمہ سول ڈیفنس سندھ کو جنگی حالات، قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فعال اور منظم کیا جا رہا ہے-اس سلسلے میں ادارے کی استعداد کار بڑھانے، رضاکاروں کی خدمات کو مؤثر بنانے اور ہنگامی حالات میں فوری امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں-جبکہ سندھ سول ڈیفنس پورٹل کا افتتاح بھی عنقریب متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق فائر مارشل اینڈ سیفٹی سمپوزیم ورکشاپ کے سلسلے میں سول ڈیفنس سندھ کی جانب سے ادارے کی فعالیت اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و عہدیداران کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں سندھ کے فعال اضلاع میں سول ڈیفنس کی خدمات اور کارکردگی کی بنیاد پر ڈپٹی چیف وارڈنز اور وارڈنز کو تعریفی اسناد کے لیے نامزد کیا گیا۔ڈائریکٹر سول ڈیفنس سندھ، محکمہ داخلہ ریاض حسین لغاری کی جانب سے بہترین کارکردگی پر نامزد ڈپٹی چیف وارڈن خلیل اللہ خان کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ محمد اقبال میمن نے تعریفی سند پیش کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر سول ڈیفنس سندھ ریاض حسین لغاری بھی موجود تھے۔تقریب میں خلیل اللہ خان کی نامزدگی کو سول ڈیفنس کے شعبے میں نمایاں کارکردگی اور خدمات کے اعتراف کے طور پر دیکھا گیا۔ تعریفی سند کی فراہمی سے نہ صرف متعلقہ عہدیدار کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ سول ڈیفنس سے وابستہ دیگر اہلکاروں اور رضاکاروں کو بھی مزید لگن، جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دینے کی ترغیب ملے گی۔سول ڈیفنس ایک اہم عوامی خدمت کا ادارہ ہے-جو قدرتی آفات، آگ لگنے کے واقعات، حادثات، جنگی حالات اور دیگر ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی حفاظت، ابتدائی امداد، انخلا اور امدادی سرگرمیوں میں معاون کردار ادا کرتا ہے۔ موجودہ حالات میں اس ادارے کو مؤثر اور متحرک بنانا عوامی تحفظ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔سندھ سول ڈیفنس پورٹل کا مجوزہ افتتاح بھی ادارے کی سرگرمیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے ادارے کی معلومات، انتظامی رابطہ کاری اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔محکمہ سول ڈیفنس سندھ کی جانب سے فعال اضلاع میں بہترین کارکردگی دکھانے والے عہدیداران کی حوصلہ افزائی کا اقدام اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ صوبے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جائے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سول ڈیفنس کے کردار کو مؤثر بنایا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *