Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونینکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونین

رحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونین

کوئٹہ: کیسکو لیبر یونین کے ترجمان نے قلات میں دورانِ ڈیوٹی فیٹل ایکسیڈنٹ میں لائن مین رحمت اللہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمت اللہ کی شہادت نہ صرف ان کے خاندان بلکہ کیسکو کمپنی اور محنت کش طبقے کے لیے بھی ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ کیسکو لیبر یونین شہید کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا کرے۔
ترجمان نے کہا کہ کیسکو کے شہداء کے المناک واقعات کو ذاتی، گروہی اور ناجائز مفادات کے حصول کے لیے استعمال کرنا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ علاقے کی مخدوش امن و امان کی صورتحال، فیلڈ میں کام کرنے والے محنت کشوں کو درپیش حقیقی خطرات اور زمینی حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آپریشنل ڈائریکٹر کو تعصبی تنقید کا نشانہ بنانا ایک غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے خلاف ماضی میں جاری کیے گئے متعصبانہ اور نسل پرستانہ بیانات اور مبینہ طور پر نسلی بنیادوں پر یونین عہدوں کی تقسیم نے بھی مخصوص طرزِ سیاست کو بے نقاب کیا ہے۔ ترجمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کیسکو لیبر یونین محنت کشوں کو قوم، زبان اور فرقے کی بنیاد پر تقسیم کرنے اور شہید رحمت اللہ کے خاندان کو کیسکو انتظامیہ کے ساتھ الجھانے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ شہداء کے خون اور ان کے خاندانوں کے دکھ کو گروہی سیاست اور ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنا محنت کش دشمن عمل ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو عناصر آج شہید رحمت اللہ کے لواحقین کے غم میں شریک ہونے کے دعوے کر رہے ہیں، وہ کیسکو میں اب تک شہید ہونے والے تقریباً 130 اہلکاروں میں سے کتنے شہداء کے جنازوں میں شریک ہوئے، کتنے خاندانوں کے گھروں میں تعزیت کے لیے گئے اور کتنے متاثرہ خاندانوں کی عملی مدد کی؟
انہوں نے کہا کہ کیسکو لیبر یونین شہداء کے واقعات پر سیاست کرنے کے بجائے محنت کشوں کی جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ یونین کا مطالبہ ہے کہ سیفٹی پالیسی پر مکمل اور بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے، فیلڈ اسٹاف کو تمام ضروری حفاظتی آلات بروقت فراہم کیے جائیں، حفاظتی معیار پر سختی سے عمل کرایا جائے اور کسی بھی محنت کش کو غیر محفوظ حالات میں کام کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
ترجمان نے کیسکو کے محنت کشوں پر زور دیا کہ وہ شہداء کے نام پر اپنے ناجائز مطالبات منوانے کی کوشش کرنے والے عناصر کی سیاست کا حصہ بننے کے بجائے اپنے حقیقی طبقاتی مفادات، باہمی اتحاد اور جان کے تحفظ کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کو قوم، زبان اور فرقے کی بنیاد پر تقسیم کرنے کے بجائے اپنے حقوق کے لیے متحد رہنا چاہیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *