Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذبلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذ

بلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رند

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے اور کارروائی کے دوران سات دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہا ہے۔ شاہد رند نے کہا کہ تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنانا سکیورٹی فورسز کی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کا واضح ثبوت ہے۔ مو¿ثر کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کے تخریبی منصوبے کو ناکام بنانے والے سکیورٹی اہلکار پوری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بلوچستان میں بدامنی پھیلا کر صوبے کی تعمیر و ترقی کا راستہ روکنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بلوچستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیر اعلیٰ کے معاون نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور صوبے میں ترقیاتی و معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔ سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں دہشت گرد عناصر کے لیے واضح پیغام ہیں کہ ان کے مذموم مقاصد کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی اتحاد، اجتماعی عزم اور سکیورٹی اداروں کی مسلسل کاوشیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور امن کے سفر کو سبوتاڑ کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور صوبے کو پرامن و خوشحال بنانے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *