Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

تاغاز کے درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور اسمگلنگ روکنے کیلئے چار اضلاع کے ڈی ایف اوز کو مشترکہ حکمت عملی کی ہدایت

موضوع: واشک، خاران، چاغی اور پنجگور میں تاغاز کے درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور اسمگلنگ کی روک تھام

سیکرٹری، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کے نام شکایت

محترم جناب،

سردار محمد علی سیپاد، ضلع واشک، کی جانب سے تاغاز کے قیمتی اور نایاب درختوں کی واشک، خاران اور چاغی کے علاقوں میں مسلسل غیر قانونی کٹائی کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ یہ ایک نہایت سنگین معاملہ ہے جس سے نہ صرف قدرتی جنگلات اور نایاب درختوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ غیر قانونی طور پر کاٹی گئی لکڑی مختلف راستوں سے دوسرے اضلاع میں منتقل اور اسمگل کی جا رہی ہے۔

چونکہ ضلع واشک کی سرحدیں پنجگور، چاغی اور خاران سے ملتی ہیں، اس لیے صرف واشک کے اندر کارروائی سے اس غیر قانونی سرگرمی کا مکمل سدباب ممکن نہیں۔ غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی لکڑی مختلف متبادل راستوں سے مذکورہ اضلاع کی حدود میں منتقل ہو سکتی ہے۔

لہٰذا گزارش ہے کہ اس معاملے کا فوری اور مؤثر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو مشترکہ حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں، تاکہ تاغاز اور دیگر نایاب درختوں کی غیر قانونی کٹائی، ترسیل اور اسمگلنگ کو مؤثر طور پر روکا جا سکے۔

ہدایت برائے DFOs واشک، پنجگور، چاغی اور خاران:

تمام متعلقہ DFOs باہمی رابطے سے ایک مشترکہ انسدادی حکمتِ عملی (Joint Strategy) مرتب کریں، جس میں بالخصوص:

1. غیر قانونی کٹائی کے مقامات اور لکڑی کی ممکنہ گزرگاہوں کی نشاندہی کی جائے۔
2. اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر مشترکہ نگرانی اور چیکنگ کا مؤثر نظام وضع کیا جائے۔
3. غیر قانونی طور پر کاٹی گئی تاغاز یا دیگر جنگلاتی لکڑی کی نقل و حمل کی صورت میں فوری طور پر لکڑی قبضے میں لے کر ضبط کی جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
4. متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کیا جائے۔
5. مختلف متبادل اور غیر روایتی راستوں سے ہونے والی لکڑی کی ترسیل پر بھی خصوصی نظر رکھی جائے۔
6. تمام متعلقہ DFOs مشترکہ کارروائیوں، ضبط شدہ لکڑی اور درج مقدمات/قانونی کارروائی کی پیش رفت سے باقاعدگی سے اس دفتر کو آگاہ کریں۔

DFOs واشک، پنجگور، چاغی اور خاران اس معاملے پر فوری طور پر مشترکہ ایکشن پلان مرتب کرکے رپورٹ پیش کریں، تاکہ تاغاز کے قیمتی درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور اسمگلنگ کا مؤثر اور مستقل سدباب یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *