Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

سپاس نامہ و کارکردگی “ ساؤتھ ایشین فیسٹیول ٹیم


سپاس نامہ و کارکردگی “ ساؤتھ ایشین فیسٹیول ٹیم
تحریر،رخسانہ رخشی لندن

ساؤتھ ایشین میلہ پھر سے سجنے کو تیار ہے یہ کوئی گاہے بگاہے کا پروگرام نہیں ! مسلسل اور تواتر سے ہرسال فیض کے فن، شاعری، انکی سوچ، انکی جیل کہانی، انکی ہمت و بے خوفی ، انکی تعلیمات ،اور انکے پیغام کو آفاقی سمجھ کر ساؤتھ ایشین فیسٹیول یہ خدمات پر زکر نہایت گہرائی اور دل سے معترف ہوکر منعقد کرتی ہے۔
ساؤتھ ایشین فیسٹیول کی ٹیم گزشتہ تین سال سے فیض احمد فیض پروگریسیو فاؤنڈیشن کے نام سے اور وائس آف ساؤتھ ایشین آرٹ اینڈ لٹریچر کے نام سے (FPF) اور جس کا اختصار “وصال” بھی ہے کہ نام سے کررہی ہے اور اسی ساؤتھ ایشین فیسٹیول کیساتھ ایک تیسری تنظیم”لندن اُردو وائس “ بھی شامل ہے جس کے روح رواں یوسف ابراہیم ہیں اور ساؤتھ ایشین فیسٹیول کا حصہ ہیں ۔
تینوں تنظیموں کی خدمات لندن کی رونق میں حشر بپا کرتی ہیں۔
ساؤتھ ایشین لندن فیسٹیول میں جہاں مختلف عالمی شخصیات تشریف لا رہی ہیں وہیں پر فیض صاحب کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی بھی اس مرتبہ رونق افروز ہونگی۔
سلامت رہیں اسکے کرتا دھرتا اکرم قائم خانی بھائی و فیمیلی، یوسف ابراہم، مختلف مشاہیر جو پاکستان سے شرکت فرماتے ہیں ، لندن کے مقامی ادبی اردو ادب کے خدمتگار اور خود راقم الحروف عرصہء دراز سے فیض پر مضامین، اور اخباری کالم کیساتھ شریک ہوتی ہوں۔
یہ پروگرام لندن کی دنیا کا ایسا پروگرام ہے کہ جو قرب و جوار تو کیا غیر ممالک سے آئے فیض کے عشاق کو بھی کھینچ لاتا ہے اپنی طرف! اس کشش میں اکرم بھائی کی ٹیم رنگ بھرتی ہے، پوچھیئے تو اس سہہ روزہ پروگرام میں کیا نہیں ہوتا؟ ۔ اس میں فیض کی شخصیت پر مقالے، فیض کے فن پر بات، انکی زندگی کے دلچسپ حقائق اور انکے جبر کے دنوں کی کہانی ہوتی ہے، مبصرین کی مثبت بحث، فیض کے کلام کی مدھ سرائی اور ممتاز کلام پر سر دھنا جاتا ہے۔
پھر آخری دن کو یادگار اور رنگینی بھرنے کو موسیقی اور کلام فیض پر ادبی شکل میں کلاسکی رقص پیش کیئے جاتے ہیں جو حاضرین میں سکوت پیدا کردیتے ہیں کہ وہ لمحات جب سبھی خاموشی اور دلچسپی سے محظوظ ہونا چاہیں۔
اب وقت آگیا ہے کہ سالہا سال کی محنت ساؤتھ ایشین فیسٹیول کی لندن ٹیم کو مستند مان کر اسناد ، اعزازات، تمغات اور اعتراف در اعتراف کا شاخسانہ جانا جائے کہ دیار غیر میں اردو کی آبیاری کا ساؤتھ ایشین میلہ ایک زریعہ ہے کہ ہم اردو سے عقیدت رکھنے والے جانتے ہیں کہ ہمیں اپنی اردو کو قائم کیسے رکھنا ہے۔
امید رکھئے پروگرام نہایت اچھا اور بھرپور رنگ لیئے ہوگا، تمام لوگ جس شوق سے شرکت فرماتے ہیں اس کا بھی جواب نہیں!!
اب یہ پروگرام انشااللہ پاکستان کے الحمرا سینٹر میں جو فیض میلے سجتے ہیں انکے برابر آکر رہے گا اس میں فیض کی پاکستانی ٹیم کا بھی تعاون و کردار ہونا چاہئے کہ باہمی تعاون عروج کی ضمانت ہوتا ہے جبکہ پاکستانی حکومت اور کئی ادبی مراکز وہاں مدد گار ہوتے ہیں جبکہ برطانیہ میں ہمیں ایسا کوئی تعاون حاصل نہیں ہوتا کہ ہم یہاں کی یونیورسٹی کے ہال بک کرسکیں، یہ کارواں آپ اپنی مدد کے تحت پرخلوص جذبات لئے رواں دواں ہے، ساؤتھ ایشین فیسٹیول، فیض پروگریسیو فاؤنڈیشن، لندن اردو وائس اور احباب کی اس سلسلے میں بےحد محنت و لگن شامل ہے ۔
اس میلے میں ہرسال ایک نئی امنگ اور راعنائی ہوتی ہے ایک جذبہ ہوتا ہے جو ہم سب کو ایک لڑی میں پرودیتا ہے اور یوں یہ بظاہر یہ عام سی لڑی ایک سنہری سی سہرے کی لڑی بن جاتی ہے جس کا سنہرا پن ایک جمع غفیر کو اپنی طرف راغب کرلیتا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *